حادثہ میں بال بال بچیں مدھیہ پردیش اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ، ڈرائیور اور تین پولیس اہلکاروں کی موت

مدھیہ پردیش اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر حنا کاورے کا قافلہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ ان کی سیکورٹی میں تعینات فالو گارڈ گاڑی کو ایک ٹرالی نے ٹکڑ مار دی ۔ حادثہ میں چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کاورے بال بال بچ گئیں ۔

Jan 14, 2019 08:50 AM IST | Updated on: Jan 14, 2019 08:50 AM IST
حادثہ میں بال بال بچیں مدھیہ پردیش اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ، ڈرائیور اور تین پولیس اہلکاروں کی موت

حنا کاورے کی فائل فوٹو ۔

مدھیہ پردیش اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر حنا کاورے کا قافلہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ ان کی سیکورٹی میں تعینات فالو گارڈ گاڑی کو ایک ٹرالی نے ٹکڑ مار دی ۔ حادثہ میں چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کاورے بال بال بچ گئیں ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی دیر رات پیش آیا ۔ حادثہ میں مرنے والوں میں ایک سب انسپکٹر ، ایک ہیڈ کانسٹیبل ، ایک کانسٹیبل اور ایک پرائیویٹ ڈرائیور بھی شامل ہیں ۔

Loading...

بالا گھاٹ میں کچھ نجی پروگراموں میں شامل ہونے کے بعد اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر اپنے آبائی گاوں کرناپور لوٹ رہی تھیں ۔ اسی دوران بالا گھاٹ سے 16 کلو میٹر دور سلیٹکا کے نزدیک یہ حادثہ پیش آگیا ۔

Loading...