راہل کو سندھیا نے بتایا میڈیا سے کیا بولنا ہے؟ اسمرتی نے ویڈیو شیئرکرکے پوچھا سوال

مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے اپنے فیس بک پیج پرمنگل کو یہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے راہل گاندھی پر طنز کسا۔ ایرانی نے لکھا "آج کل خواب دکھانے کے لئے بھی ٹیوشن لینی پڑتی ہے"؟

Dec 19, 2018 12:13 AM IST | Updated on: Dec 19, 2018 12:13 AM IST
راہل کو سندھیا نے بتایا میڈیا سے کیا بولنا ہے؟ اسمرتی نے ویڈیو شیئرکرکے پوچھا سوال

مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ میں کانگریس نے حکومت بناتے ہی کسانوں کے قرض معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ اس کے بعد راہل گاندھی کو میڈیا والوں نے گھیر لیا، لیکن راہل گاندھی کو میڈیا والوں کے سامنے کیا کیا بولنا ہے، یہ انہیں سینئر کانگریسی لیڈر احمد پٹیل اورجیوتی رادتیہ سندھیا بتاتے نظرآئے۔

مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے اپنے فیس بک پیج پرمنگل کو یہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے راہل گاندھی پر طنز کسا۔ ایرانی نے لکھا "آج کل خواب دکھانے کے لئے بھی ٹیوشن لینی پڑتی ہے"؟

Loading...

دراصل ویڈیو میں نظرآرہا ہے کہ کانگریس کے لیڈر غلام نبی آزاد، احمد پٹیل اورجیوتی رادتیہ سندھیا کھڑے ہیں۔ میڈیا اہلکاروں نے ان تینوں لیڈروں کے ساتھ راہل گاندھی پربھی سوالوں کی بوچھارکردی۔ ویڈیو دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ میڈیا والوں کے سامنے آنے کے بعد راہل گاندھی پیچھے مڑکر احمد پٹیل سے یہ سمجھنے لگے کہ انہیں کسانوں کی قرض معافی پرکیا بولنا ہے؟

احمد پٹیل نے راہل گاندھی سے کہا "آئی اگری" (میں متفق ہوں)۔ ساتھ ہی ویڈیو میں یہ واضح طورپرسنا جاسکتا ہے کہ جیوتی رادتیہ سندھیا، راہل گاندھی سے کہہ رہے ہیں کہ "جو مودی نہیں کرپائے، وہ کرکے دکھا چکا ہوں"۔

Loading...