چھتیس گڑھ: نوجوان کے قتل معاملہ میں ماں باپ سمیت تین گرفتار

چھتیس گڑھ کے جشپور ضلع میں ایک ہفتہ پہلے ایک نوجوان کی خودکشی کے معاملہ کی جانچ کے بعد پولیس نے مرنے والے نوجوان کے ماں باپ اور چھوٹے بھائی کو گرفتار کیا ہے۔

Aug 13, 2018 12:36 PM IST | Updated on: Aug 13, 2018 12:45 PM IST
چھتیس گڑھ: نوجوان کے قتل معاملہ میں ماں باپ سمیت تین گرفتار

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کے جشپور ضلع میں ایک ہفتہ پہلے ایک نوجوان کی خودکشی کے معاملہ کی جانچ کے بعد پولیس نے مرنے والے نوجوان کے ماں باپ اور چھوٹے بھائی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پرشانت سنگھ ٹھاکر نے آج یو این آئی کوبتایا کہ آٹھ اگست کو باگبہار تھانہ پولیس نے جھارپارا گاوں میں اچت رام چکرورتی (22) نامی نوجوان کے اپنے گھر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرنے کی رپورٹ درج کی تھی۔ نوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا کہ اس کی موت سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معاملہ کی تفتیش کے دوران پولیس نے مرنے والے نوجوان کے باپ دھرن رام چکرورتی اور ماں ادھمنی بائی سے پوچھ گچھ کی۔ دونوں نے واقعہ سے پہلے گھر پر شراب کباب کی پارٹی پر تنازعہ ہونے کی بات بتائی۔ تنازعہ کے دوران نوجوان نے باپ پر جان لیوا حملہ کردیا تھا۔ اس کے بعد باپ دھرن رام نے اپنے بیٹے کا ہتھیار چھین کر اس پر وار کردیاجس سے نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور اس کے ماں باپ گھبرا گئے۔

Loading...

مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ بیٹے کی موت پر دہ ڈالنے کے لئے انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے اجیت رام کی مدد سے نوجوان کو پھانسی پر لٹکا دیا تاکہ واقعہ کو خودکشی کی شکل دی جاسکے۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

Loading...