مدھیہ پردیش میں بچیوں کے جسمانی استحصال کے الزام میں آشرم منتظمہ گرفتار

شیوپوري۔ مدھیہ پردیش کے شیوپوري شہر میں چلا ئے جارہے ایک بال آشرم میں بچیوں کے جسمانی استحصال کے الزام میں پولیس نے آشرم کی منتظمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

Nov 17, 2016 07:45 PM IST | Updated on: Nov 17, 2016 07:45 PM IST
مدھیہ پردیش میں بچیوں کے جسمانی استحصال کے الزام میں آشرم منتظمہ گرفتار

شیوپوري۔ مدھیہ پردیش کے شیوپوري شہر میں چلا ئے جارہے ایک بال آشرم میں بچیوں کے جسمانی استحصال کے الزام میں پولیس نے آشرم کی منتظمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ سب ڈیویژنل پولیس افسر جی ڈی شرما نے بتایا کہ شہر کے ٹی وی ٹاور علاقے میں واقع اس بال آشرم میں رہنے والی لڑکیوں نے طویل عرصے سے ان کے ساتھ ہو رہے اس برتاؤکی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا اور کل رات آشرم کی منتظمہ شیلا اگروال کو گرفتار کر لیا ۔

اس معاملے میں پولیس کو منتظمہ کے والد کے این اگروال کی تلاش ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Loading...

Loading...