مدھیہ پردیش : لو جہاد سے روکیں گے بجرنگ دل کے کارکنان ، دی جارہی ہے ہتھیار چلانے کی ٹریننگ

مدھیہ پردیش میں بجرنگ دل اپنے کارکنوں کو مبینہ طور پر ہندوں کے تحفظ اور لو جہاد کوروکنے کے نام پر ہتھیار چلانے کی ٹریننگ دے رہا ہے ۔

May 27, 2018 02:55 PM IST | Updated on: May 27, 2018 02:55 PM IST
مدھیہ پردیش : لو جہاد سے روکیں گے بجرنگ دل کے کارکنان ، دی جارہی ہے ہتھیار چلانے کی ٹریننگ

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب بجرنگ دل اپنے کارکنوں کو ہندوں کی سیکورٹی کے نام پر ہتھیار چلانے کی ٹریننگ دے رہا ہے۔

بھوپال : مدھیہ پردیش میں بجرنگ دل اپنے کارکنوں کو مبینہ طور پر ہندوں کے تحفظ اور لو جہاد کوروکنے کے نام پر ہتھیار چلانے کی ٹریننگ دے رہا ہے ۔ راج گڑھ میں منعقدہ کیمپ میں کارکنوں کو ہتھیاروں کے ساتھ لاٹھیاں چلانے کی بھی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

بجرنگ دل کے ضلع کنوینر دیوی سنگھ سوندھیا نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ یہ ایک مستقل شیور ہے ، جسے ہم سالانہ منعقد کرتے ہیں ۔ سوندھیا نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ کا مقصد ملک مخالف طاقتوں اور لوجہاد کے عناصر سے نپٹنا ہے۔

غور طلب ہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب بجرنگ دل اپنے کارکنوں کو ہندوں کی سیکورٹی کے نام پر ہتھیار چلانے کی ٹریننگ دے رہا ہے۔ 2016 میں بھی بجرنگ دل نے ایودھیا میں ایک ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا تھا، جس میں کارکنوں کو رائفل ، تلوار اور لاٹھیاں چلانے کی ٹریننگ دی گئی تھی۔

Loading...