ایم پی : مارننگ واک پر نکلے منوج ٹھاکرے کا سرکچل کر قتل ، چار دن میں دوسرے بی جے پی لیڈر کا قتل

مدھیہ پردیش میں بڑوانی ضلع کے بلواڑی میں اتوار کی صبح بی جے پی لیڈر منوج ٹھاکرے کا قتل کردیا گیا ہے ۔ بی جے پی لیڈر کا سر کچل کر قتل کیا گیا ، جس کی خبر ملتے ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔

Jan 20, 2019 08:29 PM IST | Updated on: Jan 20, 2019 09:39 PM IST
ایم پی : مارننگ واک پر نکلے منوج ٹھاکرے کا سرکچل کر قتل ، چار دن میں دوسرے بی جے پی لیڈر کا قتل

منوج ٹھاکرے ۔ فائل فوٹو۔

مدھیہ پردیش میں بڑوانی ضلع کے بلواڑی میں اتوار کی صبح بی جے پی لیڈر منوج ٹھاکرے کا قتل کردیا گیا ہے ۔ بی جے پی لیڈر کا سر کچل کر قتل کیا گیا ، جس کی خبر ملتے ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی لیڈر منوج ٹھاکرے اتوار کی صبح تقریبا پانچ بجے مارننگ واک کیلئے نکلے تھے ، اسی دوران منوج ٹھاکرے پر کچھ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ۔

مدھیہ پردیش میں ایک کے بعد ایک لیڈروں کے قتل سے بی جے پی کارکنان کافی ناراض اور مشتعل ہیں ۔ منوج ٹھاکرے کے قتل کی اطلاع ملنے کے بعد جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ پولیس کے مطابق ابھی تک ملزمین کو کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے اور ساتھ ہی ساتھ آس پاس کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ منوج ٹھاکرے سابق وزیر اننت سنگھ کے کافی قریبی مانے جاتے تھے ۔ ٹھاکرے کے قتل کے بعد جائے واقعہ پر لوگوں کی کافی بھیڑ جمع ہوگئی ، جس کو کافی مشقت کے بعد پولیس نے خالی کرایا ۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور مجرمین کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

Loading...

Loading...