مودی اور شیوراج حکومت کسان مخالف : سرجے والا

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے میڈیا سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکز اور مدھیہ پردیش حکومت پر کسان مخالف ہونے کا الزام لگاتےہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں گزشتہ پانچ سال میں کسانوں کی خودکشی کے معاملے میں 21 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔

Oct 12, 2018 11:45 PM IST | Updated on: Oct 12, 2018 11:47 PM IST
مودی اور شیوراج حکومت کسان مخالف : سرجے والا

رندیپ سرجیوالا ۔ فائل فوٹو

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے میڈیا سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکز اور مدھیہ پردیش حکومت پر کسان مخالف ہونے کا الزام لگاتےہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں گزشتہ پانچ سال میں کسانوں کی خودکشی کے معاملے میں 21 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔

آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتےہوئے مسٹر سرجے والا نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کسانوں کی خودکشی سے جڑے اعدادوشمار لوک سبھا میں پیش کئے گئے ہیں، یہاں 2013 سے اب تک ہر سال کسانوں کے خودکشی کرنے کے معاملے میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ فصلوں کے دام مانگنے پرمدھیہ پردیش حکومت کسانوں پر گولی چلواتی ہے۔ ریاست میں پیاز کی خریداری کے نام پر بھی 11 سو کروڑ روپے کا گھوٹالہ ہوا ہے۔

سرجے والا نے کہا کہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت نے پہلے بھی کسانوں کی 72 ہزار کروڑ روپے کی یک مشت قرض معافی کی ہے، مودی حکومت نےتقریبا تین لاکھ 17 ہزار کروڑ روپے کی صنعت کار دوستوں کی قرض معافی کی تو غریب کسانوں سے کیوں پلہ جھاڑ رہے ہیں۔

Loading...

کانگریس لیڈر نےدعوی کیا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بنانے پر جن آیوگ بنے گا اور شیوراج حکومت کے مدت کار میں ہوئی بدعنوانی کی جانچ کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔ اس کےعلاوہ انہوںنے کسانوں کی یک مشت معافی اور کھیتی کو منافع کا دھندہ بنانے کےلئے قدم اٹھانے کا دعوی بھی کیا۔

Loading...