مدھیہ پردیش میں بھیانک حادثہ ، 40 فٹ گہرے تالاب میں گری بس ، 14ہلاک

مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 10 کلومیٹر دور نیمچ سڑک پر ناملي کے پاس آج ایک مسافر بس بے قابو ہوکر تالاب میں گر گئی، جس کی وجہ سے 10 مسافر ہلاک ہوگئے

Oct 14, 2016 12:54 PM IST | Updated on: Oct 14, 2016 03:26 PM IST
مدھیہ پردیش میں بھیانک حادثہ ، 40 فٹ گہرے تالاب میں گری بس ، 14ہلاک

رتلام : مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 10 کلومیٹر دور نیمچ سڑک پر ناملي کے نزدیک آج ایک مسافر بس بے قابو ہوکر تالاب میں گر جانے سے 14 مسافر ہلاک ہوگئےجبکہ پانچ دیگرافراد کو بچا لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جائے حادثہ پر سینئر پولیس اور افسران کی نگرانی میں راحت و بچاؤ کا کام دوپهر بارہ بجے کے بعد بھی جاری تھا۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کے اندیشہ سے انکار نہیں کیا گیا ہے۔ تالاب سے بس باہر نکال لی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ بس ناملي سے رتلام ضلع کے ہی جاورا کے لئے روانہ ہوئی تھی اور 50سیٹوں والی بس میں غالبا اتنے ہی مسافر سوارتھے۔ اندازہ ہے کہ تالاب میں تقریباً 20 سے 30 فٹ کی گهرائي تک پانی ہے۔ اندیشہ ہے کہ اسٹیئرنگ فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بس سڑک کنارے تالاب میں گر گئی۔ یہ حادثہ صبح ساڑھے 10 بجے کے بعد پیش آیا۔

Loading...

Loading...