ویاپم گھپلہ : بھوپال میں سات ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے

بھوپال : مدھیہ پردیش کے پیشہ وارانہ امتحان بورڈ (ویاپم) میں بے ضابطگیوں کے سلسلہ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مشتبہ ملزمین کے بھوپال میں واقع رہائشی مقامات پر آج چھاپے مارے۔

Jan 30, 2016 10:34 PM IST | Updated on: Jan 30, 2016 10:34 PM IST
ویاپم گھپلہ : بھوپال میں سات ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے

بھوپال : مدھیہ پردیش کے پیشہ وارانہ امتحان بورڈ (ویاپم) میں بے ضابطگیوں کے سلسلہ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مشتبہ ملزمین کے بھوپال میں واقع رہائشی مقامات پر آج چھاپے مارے۔

ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے ویاپم سے متعلق سپاہی بھرتی امتحان۔2012اور پری میڈیکل ٹیسٹ2012کے مشتبہ افرا د کے بھوپال میں واقع سات رہائشی مقامات پر چھاپے مارے۔

تفتیشی ایجنسی نے ٹرانسپورٹ سپاہی بھرتی امتحان ۔2012میں بے ضابطگیوں کے ملزم امیدوار کے مرینا ضلع کی جاورا میں واقع رہائش گاہ پر بھی چھاپے مارے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان چھاپوں کے دوران قابل اعتراض دستاویز بھی برآمد کئے گئے ہیں جن کی جانچ کی جارہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ سی بی آئی سپریم کورٹ کے حکم پر ویاپم گھپلہ کی تفتیش کررہی ہے۔

Loading...

Loading...