نصف شب اچانک شیوراج سنگھ چوہان سے سندھیا نے کی ملاقات، قیاس آرائیوں کا آغاز

کانگریس لیڈرجیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ ملاقات پرسابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔ یہ محض خیرسگالی ملاقات تھی۔ 

Jan 22, 2019 02:31 PM IST | Updated on: Jan 22, 2019 02:31 PM IST
نصف شب اچانک شیوراج سنگھ چوہان سے سندھیا نے کی ملاقات، قیاس آرائیوں کا آغاز

جیوتی رادتیہ سندھیا اورشیوراج سنگھ چوہان: فائل فوٹو

مدھیہ پردیش کی سیاست کے دوحریف لیڈروں کی ملاقات ہوئی۔ سبھی کوحیران کردینے والی اس ملاقات کوسیاست کی خیرسگالی ملاقات کہا گیا۔ یہ ملاقات کانگریس لیڈرجیوترادتیہ سندھیا اور سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی تھی۔ اس ملاقات کے کئی مطلب نکالے جارہے ہیں۔ دراصل حال ہی میں جیوترادتیہ سندھیا نے شیوراج حکومت پرجم کرتنقید کی تھی اورکانگریس کواقتدارمیں لانے کے لئے اہم رول ادا کیا تھا۔

جیوترادتیہ سندھیا پیرکی شب اچانک شیوراج سنگھ چوہان سے ملنے ان کے بنگلے پرپہنچے۔ دونوں لیڈروں کے درمیان کافی دیرتک گفتگوہوئی۔ میڈیا کواس کی خبرمل گئی اوروہ بھی قیاس آرائیوں کو ہوا دیتے ہوئے موقع پرپہنچ گئے۔ ملاقات کے بعد سندھیا کو چھوڑنے کے لئے شیوراج سنگھ چوہان ان کی گاڑی تک آئے۔

Loading...

جیوتی رادتیہ سندھیا نے باہرنکلنے کے بعد کہا 'سابق وزیراعلیٰ سے ملنے آیا تھا۔ بہت ساری بات چیت ہوئی۔ میں ایسا شخص نہیں جوکڑواہٹ لے کرپوری زندگی گزاروں۔ رات گئی، بات گئی'۔ انہوں نے آگے کہا 'کانگریس اقتدارمیں ہے، ہمیں سب کوساتھ لےکرچلنا ہے۔ انتخابی میدان میں رسہ کشی ہوتی ہے، لیکن بعد میں سب ختم ہوجاتا ہے۔ دہلی میں ہم دوسرے کردارمیں ہیں'۔

سندھیا کے ساتھ ملاقات پرسابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا 'ہمارے درمیان کوئی گلے شکوے نہیں ہیں، یہ محض خیرسگالی ملاقات تھی'۔ حالانکہ اس ملاقات کے سیاسی مطلب نکالے جارہے ہیں۔ یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ سیاست میں ایک دوسرے کے سخت مخالف تصور کئے جانے والے جیوترادتیہ سندھیا اورشیوراج سنگھ چوہان کے درمیان بات کیا کیا ہوئی؟

Loading...