آر ایس ایس کے خلاف فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر کانگریسی لیڈر کا بھائی گرفتار

فیس بک پر قابل اعتراض باتیں لکھنے کے ایک معاملے میں میونسپل کے ڈپٹی چیئرمین اور کانگریس لیڈر کلدیپ نگم کے سگے بھائی پنكج نگم کو گرفتار کر لیا ہے

Sep 29, 2017 05:36 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 05:36 PM IST
آر ایس ایس کے خلاف فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر کانگریسی لیڈر کا بھائی گرفتار

علامتی تصویر

شهڈول: مدھیہ پردیش کی شهڈول پولس نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے خلاف فیس بک پر قابل اعتراض باتیں لکھنے کے ایک معاملے میں میونسپل کے ڈپٹی چیئرمین اور کانگریس لیڈر کلدیپ نگم کے سگے بھائی پنكج نگم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ شیو کمار ورما نے آج بتایا کہ آر ایس ایس کے عہدیدار جسبیر سنگھ کی شکایت پر کل رات پنکج نگم کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جس کے بعد اس کی گرفتاری کی گئی ہے۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Loading...

Loading...