مدھیہ پردیش میں انتخابی بگل بجانے کے لئے راہل گاندھی کا زبردست روڈ شو، پوسٹروں میں بتایا گیا "شیوبھکت"۔

روڈ شو میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ہیں وہیں پارٹی کے سینئر لیڈران بھی سرگرم نظرآرہے ہیں۔

Sep 17, 2018 05:11 PM IST | Updated on: Sep 17, 2018 05:13 PM IST
مدھیہ پردیش میں انتخابی بگل بجانے کے لئے راہل گاندھی کا زبردست روڈ شو، پوسٹروں میں بتایا گیا

بھوپال میں کانگریس صدر راہل گاندھی کا انتخابی روڈ شو۔

مدھیہ پردیش میں انتخابی بگل بجانے کانگریس کے قومی صدرراہل گاندھی بھوپال پہنچ چکے ہیں۔ بھوپال میں راہل گاندھی کا روڈ شو شروع ہوچکا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ہیں۔ روڈ شو کے دوران راہل گاندھی ایک بند بس میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ بس میں ان کے ساتھ مدھیہ پردیش کانگریس کے سبھی سینئر لیڈران موجود ہیں اور پوری طرح سرگرم نظرآرہے ہیں۔

راہل گاندھی کے روڈ شو کے لئے کانگریس نے بھوپال کی سڑکوں پر کافی تعداد میں بینرس اور پوسٹرس لگائے ہیں۔ ان پوسٹروں میں کانگریس نے گاندھی کو "شیو بھکت" بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی حال ہی میں کیلاش مانسروور کے سفر سے لوٹے ہیں۔

پارٹی کے سینئرلیڈران پرجوش

اس سے قبل بھوپال ایئرپورٹ پرراہل گاندھی کا کانگریس کے 17 لیڈروں نے استقبال کیا۔ اس دوران ریاستی کانگریس صدر سمیت سبھی بڑے لیڈران شامل تھے۔ سبھی لیڈران سرگرم نظرآرہے ہیں۔ اس کے بعد پردیش کانگریس کمیٹی دفتر کے بعد راہل گاندھی کا قافلہ ایم پی شہر سے ہوتے ہوئے بھیل کے دشہرا میدان کی طرف نکلا۔ بھیل میدان پرہی روڈ شو ختم ہوگا۔

Loading...

راہل گاندھی کے روڈ شو کو دیکھتے ہوئے پولیس نے سیکورٹی انتظامات کو چاق وچوبند کررکھا ہے۔ راہل کی سیکورٹی میں ایس پی جی کے ساتھ 3000 جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ روڈ شو کے مد نظرصبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک ٹریفک روٹ منتقل کیا گیا ہے۔  

راہل کو ملے گا جیت کا تحفہ

اس سے قبل لگائے گئے کٹ آوٹ میں سابق وزیراعلیٰ اور پارٹی کے سینئرلیڈردگوجے سنگھ کا نام غائب ہونے کے بعد جہاں بی جے پی نے ان پر حملہ کیا ہے۔ وہیں دگوجے سنگھ نے جواب دیتے ہوئے بی جے پی کی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا اس بار راہل گاندھی کو مدھیہ پردیش سے جیت کا تحفہ ملے گا۔ راہل کے میٹنگ مقام پر ان کا کٹ آوٹ نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہ میں نے خود ہی اپنا پوسٹرلگانے سے منع کیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ۔

نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے پوسٹرمیں جگہ نہ ملنے کے سوال پر دگوجے سنگھ نے طنز کستے ہوئے کہا کہ بی جے پی والے میرا پورا خیال رکھ رہے ہیں۔ وہیں راہل گاندھی کو پوسٹروں میں "شیوبھکت" بتائے جانے پر کہا کہ راہل کے شیو بھکت ہونے پر کسی کو سوال نہیں اٹھانا چاہئے اورنہ ہی کسی کو اعتراض ہونا چاہئے۔

Loading...