جج صاحب! دن بھر سیلفی لیتی رہتی ہے بیوی، کھانا تک نہیں دیتی، مجھے طلاق چاہئے

بھوپال کے فیملی کورٹ میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا جس میں اسمارٹ فون کی وجہ سے شوہر- بیوی کے بیچ اتنی لڑائیاں ہو گئیں کہ دونوں کے بیچ طلاق کی نوبت آگئی

Jan 17, 2019 10:32 AM IST | Updated on: Jan 17, 2019 11:53 AM IST
جج صاحب! دن بھر سیلفی لیتی رہتی ہے بیوی، کھانا تک نہیں دیتی، مجھے طلاق چاہئے

بھوپال کے فیملی کورٹ میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا جس میں اسمارٹ فون کی وجہ سے شوہر- بیوی کے بیچ اتنی لڑائیاں ہو گئیں کہ دونوں کے بیچ طلاق کی نوبت آگئی۔ عدالت نے معاملہ کی سماعت کے بعد کاونسلنگ کا حکم دیا۔ کاونسلر نے جب لڑائی کی وجہ کا پتہ لگانا شروع کیا تو اصلی وجہ موبائل فون نکلی۔

کاونسلر سنگیتا نے بتایا کہ کاونسلنگ کے دوران بیوی نے بتایا کہ شوہر خود اسمارٹ فون رکھتا ہے اور اسے فیچر فون دے رکھا ہے۔ اسے گھر والوں سے بات بھی نہیں کرنے دیتا ہے۔ اس پر شوہر نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ بیوی گھر سے اسمارٹ فون لے کر  آئی تھی اور ہر وقت سیلفی ، واٹس ایپ اور فیس بک پر لگی رہتی تھی۔ اس چکر میں کئی بار تو اسے کھانا بھی نہیں دیتی تھی۔ اسی بات سے پریشان ہو کر اس نے بیوی سے اسمارٹ فون چھین لیا تھا۔

Loading...

دونوں کی بات سننے کے بعد جب عدالت میں دونوں کے بیچ سمجھوتہ ہوا تو بیوی نے سات شرائط رکھیں، جسے شوہر ماننے کو تیار ہو گیا اور ان کی زندگی کی گاڑی ایک بار پھر پٹری پر لوٹ آئی۔

Loading...