دگ وجے سنگھ کا پھر آر ایس ایس پر حملہ ، طریقہ کار پر اٹھایا سوال

کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور ​​مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے ایک بار پھر آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے اس تنظیم طریقہ کار پر سوالات اٹھائے ۔

Jun 17, 2018 10:39 PM IST | Updated on: Jun 17, 2018 10:39 PM IST
دگ وجے سنگھ کا پھر آر ایس ایس پر حملہ ، طریقہ کار پر اٹھایا سوال

کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ: فائل فوٹو۔

کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور ​​مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے ایک بار پھر آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے اس تنظیم طریقہ کار پر سوالات اٹھائے ۔ اپنے راجستھان کے دورے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نظریہ کے لوگوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا قتل کیا ہو ، ان کا طریقہ کار کسی دہشت گرد سے بھی کم نہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو فٹنس چیلنج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر ان کے ساتھ نرمدا کا پریکرما کرکے دکھائیں۔ مسٹر سنگھ نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ نرمدا کے کنارے پودے لگانے کے نام پر حکومت نے لاکھوں روپے کا گھپلہ کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں پھیلی بدامنی پر مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاست سلگ رہی ہے۔

Loading...

Loading...