مدھیہ پردیش میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید الفطر کا تہوار

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں عید الفطر کی نماز روایتی خوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ادا کی گئی۔

Jun 16, 2018 10:09 PM IST | Updated on: Jun 16, 2018 10:09 PM IST
مدھیہ پردیش میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید الفطر کا تہوار

فوٹو : نیوز 18 اردو ۔

بھوپال : مدھیہ پردیش کے بھوپال میں عید الفطر کی نماز روایتی خوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ادا کی گئی۔ شہر کی تاریخی شاہجہانی عید گاہ سمیت بیاسی مساجد میں فرزندان توحید نے عید الفطر کی نماز ادا کر کے اپنے رب کا شکر ادا کیا۔

بھوپال میں فرزندان توحید کا سب سے بڑا اجتماع شاہجہانی عید گاہ میں دیکھا گیا جہاں پر ایک لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے ایک ساتھ عید کی نماز ادا کی ۔ اس موقع پر ملک میں امن و خوشحالی کے لئے خاص دعائیں بھی کی گئیں۔

عید کے موقع پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی عید گاہ پہنچ کر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے ساتھ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ اور سابق مرکزی وزیر سریش پچوری نے بھی عید گاہ پہنچ کر مبارکباد دی ۔

Loading...

Loading...