اجین میں بھیانک سڑک حادثہ ، ڈمپر اور ٹیمپو میں ٹکر، 11 افراد ہلاک

اجین : مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کے بٹیا تھانہ علاقہ کے مقامات پلوا اور پوکھرن کے درمیان آج دوپہر ڈمپر اور ٹیمپو ٹریکس کے بیچ زبردست ٹکر میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Apr 15, 2016 06:18 PM IST | Updated on: Apr 15, 2016 06:18 PM IST
اجین میں بھیانک سڑک حادثہ ، ڈمپر اور ٹیمپو میں ٹکر، 11 افراد ہلاک

اجین : مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کے بٹیا تھانہ علاقہ کے مقامات پلوا اور پوکھرن کے درمیان آج دوپہر ڈمپر اور ٹیمپو ٹریکس کے بیچ زبردست ٹکر میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولس کے ذرائع کے مطابق اس تھانہ کے کوٹا۔ اگر مالوہ روڈ لکھوری کے قریب ڈمپر نے ٹیمپو ٹریکس کو زور کی ٹکر ماری جس سے ایک ہی خاندانی کی پانچ عورتوں ، تین مردوں اور تین بچوں کی موت ہوگئی۔ یہ سبھی لوگ اجین ضلع کے مہدپور کے رہنے والے تھے اور سنگھست دیکھنے اجین آئے تھے۔

ٹکر میں ٹمپو ٹریکس کو زبردست نقصان پہنچا اور اس میں کئی لوگ پھنس گئے اور کئی لاشیں گاڑی کے حصوں کو کاٹ کر نکالی گئیں۔

Loading...

Loading...