بی جے پی لیڈر کے استقبال کیلئے آئے حامیوں کے درمیان تنازع ، محافظ نے کی فائرنگ

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ریلوے اسٹیشن پر آج اس وقت افراتفری مچ گئی جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر پربھات جھا کے استقبال کے لئے آئے سیکڑوں کارکنوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے ایک محافظ نے فائرنگ کردی۔ لیکن اس سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Mar 28, 2016 12:57 PM IST | Updated on: Mar 28, 2016 12:57 PM IST
بی جے پی لیڈر کے استقبال کیلئے آئے حامیوں کے درمیان تنازع ، محافظ نے کی فائرنگ

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ریلوے اسٹیشن پر آج اس وقت افراتفری مچ گئی جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر پربھات جھا کے استقبال کے لئے آئے سیکڑوں کارکنوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے ایک محافظ نے فائرنگ کردی۔ لیکن اس سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

صبح اسٹیشن کے احاطے میں ہوائی فائرنگ کی آواز سن کر افراتفری مچ گئی۔ اس معاملے میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا کے رکن پربھات جھا کا استقبال کرنے کی غرض سے صبح اسٹیشن پہنچنے والے بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان مسٹر جھا کو مالا پہنانے کے معاملے پر تنازعہ ہوگیا۔ دھکا مکی کے درمیان میئرممتا پانڈے گر گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں بچانے کے مقصد سے ان کے محافظ نے ہوائی فائرنگ کردی۔

دوسری طرف بی جے پی کے لیڈر شپوا چترویدی کے حامیوں کا الزام ہے کہ میئر کے اشارے پر ان کے محافظ نے ہوائی فائرنگ کرکے ہجوم کو منتشر کرکے مسٹر جھاکو مالا پہنانے کی کوشش کی۔ اس واقعہ کے بعد دونوں گروپوں سے وابستہ افراد ایک دوسرے کے خلاف الزامات اور جوابی الزامات لگا رہے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

Loading...

Loading...