میهر ضمنی الیکشن : بی جے پی کی مشکل بڑھی ، گونڈوانا گنتنتر پارٹی اور راشٹریہ سمانتا دل نے کانگریس کی حمایت کا کیا اعلان

ریوا : رتلام اور بلدیاتی اداروں میں شاندار کامیابی سے حوصلہ افزا کانگریس میهر اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں بھی جیت کے لئے پورے دم خم کے ساتھ مصروف ہو گئی ہے۔

Jan 28, 2016 11:14 AM IST | Updated on: Jan 28, 2016 11:14 AM IST
میهر ضمنی الیکشن : بی جے پی کی مشکل بڑھی ، گونڈوانا گنتنتر پارٹی اور راشٹریہ سمانتا دل نے کانگریس کی حمایت کا کیا اعلان

ریوا : رتلام اور بلدیاتی اداروں میں شاندار کامیابی سے حوصلہ افزا کانگریس میهر اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں بھی جیت کے لئے پورے دم خم کے ساتھ مصروف ہو گئی ہے۔

عوامی طورپر مقبول لیڈر منیش پٹیل کو میهر سے امیدوار بنانے والی کانگریس کو اب گونڈوانا گنتنتر پارٹی اور راشٹریہ سمانتا دل نے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دونوں پارٹیوں کے نمائندوں نے کانگریس کے ریاستی صدر ارون یادو کی موجودگی میں حمایت کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد 2018 کے اسمبلی انتخابات میں بھی جاری رہے گا۔

ارون یادو کے مطابق یہ دونوں پارٹیاں میهر میں بی جے پی کو شکست دینے میں کانگریس کا ساتھ دیں گی اور یہ رشتہ آئندہ انتخابات میں بھی قائم رہے گا۔

Loading...

غور طلب ہے کہ میهر میں کانگریس کے ممبر اسمبلی نارائن ترپاٹھی کے استعفی دینے کی وجہ سے ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔ نارائن ترپاٹھی نے کانگریس کا ساتھ چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھاما ہے، جنہیں اب بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

ادھر کانگریس نے منیش پٹیل کو میهر سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ منیش نے حال ہی میں بی ایس پی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Loading...