بیوی موٹی ہو گئی تو شوہر نے کہہ دیا طلاق ، طلاق ، طلاق ، پولیس نے کیا گرفتار

دبلی نہ ہونے کی وجہ شادی کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان جھگڑا ہونے لگا۔ شوہر عارف اسے موٹی کہہ کر پریشان کرتا تھا اور مارپیٹ کرتا تھا۔

Oct 25, 2018 06:27 PM IST | Updated on: Oct 25, 2018 06:40 PM IST
بیوی موٹی ہو گئی تو شوہر نے کہہ دیا طلاق ، طلاق ، طلاق ، پولیس نے کیا گرفتار

علامتی تصویر

تین طلاق معاملے میں نئے قانون کے بعد مدھیہ پردیش کے جھبوا میں پہلا معاملہ درج ہوا ہے۔ یہاں ایک مسلم خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پروٹکشن آف رائٹس آن میرج آرڈیننس 2018 نافذ ہونے کے بعد مدھیہ پردیش میں یہ پہلا معاملہ ہے۔ بیوی کا کہنا ہے کہ شوہر نے اسے صرف اس لئے طلاق دے دیا کیونکہ وہ تھوڑی موٹی ہے۔

یہ معاملہ میگھ نگر کا ہے۔ میگھ نگر تھانے میں مسلم خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ شوہرنے اسے تین طلاق دے دیا ہے۔ طلاق کی وجہ یہ ہے کہ وہ اب پتلی نہیں ہے ۔ دونوں کی 10 سال پہلے شادی ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے ہیں۔ دبلی نہ ہونے کی وجہ شادی کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان جھگڑا ہونے لگا۔ شوہر عارف اسے موٹی کہہ کر پریشان کرتا تھا اور مارپیٹ کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سیکس پاور کی دوائیں کھاکرشوہرکرتا تھا ریپ ، برداشت کی حد ٹوٹ گئی تو بیوی نے اٹھایا یہ قدم

بتادیں کہ شوہر عارف حسین گجرات کے داہود کا رہنے والا ہے۔ بیوی کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور ملزم شوہر عارف کو گرفتار کر لیا۔

Loading...

Loading...