عصمت دری کی شکار لڑکی کی ماں نے پولیس کے سامنے ملزم کی کر دی پٹائی

مدھیہ پردیش میں مسلسل بڑھ رہے عصمت دری کے واقعات کے درمیان بدھ کے روز اندور میں عصمت دری کی شکار لڑکی کی ماں نے ملزم کو پولیس کے سامنے پکڑ کر اس کی سرعام پٹائی کر دی۔

Mar 22, 2018 04:34 PM IST | Updated on: Mar 22, 2018 04:36 PM IST
عصمت دری کی شکار لڑکی کی ماں نے پولیس کے سامنے ملزم کی کر دی پٹائی

ملزم کی پٹائی کرتی متاثرہ لڑکی کی ماں

بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں مسلسل بڑھ رہے عصمت دری کے واقعات کے درمیان بدھ کے روز اندور میں ہی ایک اور واقعہ رونما ہوا۔ اس معاملہ میں عصمت دری کی شکار لڑکی کی ماں نے ملزم کو پولیس کے سامنے پکڑ کر اس کی سرعام پٹائی کر دی۔ ملزم کی پٹائی کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ شہر پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے سامنے ہی عصمت دری کی شکار لڑکی کی ماں نے پولیس کی حراست میں ہتھکڑی ڈالے ملزم کی جم کر دھنائی کر دی۔

ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ ہتھکڑی پہنے ملزم عصمت دری کی شکار لڑکی کی ماں کے ہاتھوں مار کھا رہا ہے۔ ساتھ میں کھڑے پولیس والوں نے بھی خاتون کو روکنے کی کوشش نہیں کی اور خاتون ملزم کی مسلسل پٹائی کرتی رہی۔

Loading...

آپ کو بتا دیں کہ اندور میں عصمت دری کے بعد 17 سالہ لڑکی کے قتل معاملہ کا پولیس نے پیر کے روز انکشاف کیا تھا۔ واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں مقتول لڑکی کی منھ بولی بہن سمیت 3 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Loading...