چھتیس گڑھ کے سکما میں سیکورٹی دستوں کے ساتھ تصادم میں 8 نکسلی ہلاک، 2 جوان شہید

کسٹارام تھانہ علاقہ کے ساکلیر میں صبح تقریبا 8 بجے یہ تصادم شروع ہوا تھا جو ابھی بھی جاری ہے

Nov 26, 2018 01:40 PM IST | Updated on: Nov 26, 2018 01:46 PM IST
چھتیس گڑھ کے سکما میں سیکورٹی دستوں کے ساتھ تصادم میں 8 نکسلی ہلاک، 2 جوان شہید

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کے نکسل زدہ سکما ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے ایک تصادم میں آٹھ نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس تصادم میں ڈی آر جی کے دو جوانوں کے بھی شہید ہونے کی خبر ہے۔

ملی معلومات کے مطابق، کسٹارام تھانہ علاقہ کے ساکلیر میں صبح تقریبا 8 بجے یہ تصادم شروع ہوا تھا جو ابھی بھی جاری ہے۔ جائے حادثہ سے ابھی بھی واضح جانکاری نکل کر سامنے نہیں آ رہی ہے۔

Loading...

سکما کے ایس پی ابھیشیک مینا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال اس تصادم کو لے کر زیادہ معلومات نہیں آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں ابھی بھی فائرنگ جاری ہے۔

Loading...