جھارکھنڈ : رام گڑھ میں بیف کے شک میں بھیڑ کے ذریعہ علیم الدین کے قتل کیس میں بی جے پی لیڈر گرفتار

رام گڑھ پولیس نے بھیڑ کے ذریعہ ایک شخص کے قتل کے معاملے میں بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر نتیانند مہتو کو گرفتار کیا ہے۔

Jul 02, 2017 10:00 AM IST | Updated on: Jul 02, 2017 01:17 PM IST
جھارکھنڈ : رام گڑھ میں بیف کے شک میں بھیڑ کے ذریعہ علیم الدین کے قتل کیس میں بی جے پی لیڈر گرفتار

رام گڑھ : رام گڑھ پولیس نے بھیڑ کے ذریعہ ایک شخص کے قتل کے معاملے میں بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر نتیانند مہتو کو گرفتار کیا ہے۔  پولیس نے بتایا کہ نتیانند کو گزشتہ رات گئے گرفتار کیا گیا ہے۔

تاہم نتیانند نے اس پورے معاملے میں خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد وہ معاملے کی تفتیش کے لئے وہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے اس معاملے کی غیرجانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا۔

رام گڑھ پولیس نے اس معاملے میں 13 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ ریاستی حکومت نے مقتول کے قریبی رشتہ دار کو معاوضہ کے طور پر 2 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا تھا۔

Loading...

Loading...