ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مکھیا نے دوستوں کے ساتھ مل کر نابالغ لڑکی کو اغوا کیا ، پھرجبرا شراب پلاکر کی اجتماعی آبروریزی ، گرفتار

دمکا ضلع کے شکاری پاڑہ تھانہ حلقہ میں ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے مکھیا اور اس کے دو دوستوں نے اجتماعی آبروریزی کی ۔

  • Share this:
مکھیا نے دوستوں کے ساتھ مل کر نابالغ لڑکی کو اغوا کیا ، پھرجبرا شراب پلاکر کی اجتماعی آبروریزی ، گرفتار
اس ایکٹ کی دفعہ 4،،5،6،14،15اور دفعہ 42 ،میں ترمیم کی گئی ہے۔ دفعہ 4، دفعہ 5، اور دفعہ 6 میں ترمیم کے بعد اب مجرم کو اس ایکٹ کے تحت موت کی سزا دی جاسکتی ہے۔علامتی تصویر

دمکا ضلع کے شکاری پاڑہ تھانہ حلقہ میں ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے مکھیا اور اس کے دو دوستوں نے اجتماعی آبروریزی کی ۔ ملزم راجیش مرانڈی شیو تلا پنچایت کا مکھیا ہے ۔ متاثرہ نے ہفتہ کو تھانہ میں معاملہ درج کرایا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اتوار کو چھاپہ ماری کرکے واقعہ میں ملوث تینوں ملزمین راجیش مرانڈی ، ونے سورین اور سشیل مرانڈی کو گرفتار کرلیاہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام کو نابالغ دودھی چواں میدان میں فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے گئی تھی ۔ لوٹنے کے دوران شیوتلا پنچایت کے مکھیا راجیش مرانڈی اپنے دو ساتھیوں ونے سورین اور سشیل مرانڈی کے ساتھ نابالغ کو زبردستی بائیک پر بیٹھا کر اپنے گاوں رانگا کی جانب لے گئے اور وہاں گاوں کے باہر ایک جھاڑی میں لے جاکر تینوں نے پہلے نابالغ کو شراب پلائی اور پھر اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور اس کی اجتماعی آبروریزی کی۔ نابالغ کی چیخ سن کر جب مقامی لوگ وہاں پہنچے تو تینوں ملزمین فرار ہوگئے۔

جمعہ کی رات کو ہی پولیس نے متاثرہ کو شکاری پاڑہ کے میہول پاڑی اسپتال میں داخل کرایا ، جہاں اس کا بیان درج کیا گیا ۔ وہیں متاثرہ نے ہفتہ کو شکاری پاڑا تھانہ میں مکھیا سمیت تینوں کے خلاف معاملہ درج کرایا ، جس کے بعد پولیس نے اتوار کو چھاپہ ماری کرکے مکھیا سمیت تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

First published: Sep 02, 2018 05:32 PM IST