شرمناک: یہاں بھی چلا آن لائن سیکس ریکیٹ کا دھندہ ، اس طرح ہوتا ہے کام، اڑ جائیں گے ہوش

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں میٹرو شہروں کی طرح آن لائن سیکس ریکیٹ کا بازار سج رہا ہے ۔ یہ دھندہ سوشل سائٹس کے توسط سے بلا روک ٹوک چل رہا ہے ۔ اس کیلئے ویب سائٹ ، فیس بک اور وہاٹس ایپ کی مدد لی جارہی ہے ۔

Jan 10, 2019 01:06 PM IST | Updated on: Jan 10, 2019 02:09 PM IST
شرمناک: یہاں بھی چلا آن لائن سیکس ریکیٹ کا دھندہ ، اس طرح ہوتا ہے کام، اڑ جائیں گے ہوش

علامتی تصویر

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں میٹرو شہروں کی طرح آن لائن سیکس ریکیٹ کا بازار سج رہا ہے ۔ یہ دھندہ سوشل سائٹس کے توسط سے بلا روک ٹوک چل رہا ہے ۔ اس کیلئے ویب سائٹ ، فیس بک اور وہاٹس ایپ کی مدد لی جارہی ہے ۔ ہوٹل میں بھی لڑکیاں پہنچانے کا دھندہ بھی جاری ہے ۔

حال ہی میں ہوئی پولیس کی کارروائی سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ دیگر ریاستوں کی سیکس ورکرس کا رخ بھی رانچی کی طرف ہورہا ہے ۔ رانچی کے ایس ایس پی انیس گپتا کہتے ہیں کہ حالیہ دنوں میں راجدھانی میں اس طرح کے کئی معاملات سامنے آئے ہیں ، لیکن اطلاع ملتے ہی پولیس کارروائی کرتی ہے ۔ حالانکہ انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ دھندہ سوشل سائٹس کے توسط سے راجدھانی میں چلایا جارہا ہے ۔

پولیس کی کارروائی

تئیس دسمبر 2018 کو رانچی کے صدر تھانہ علاقہ کے ڈمردگا میں واقع ایک فلیٹ سے تین دلالوں کو گرفتار کیا گیا ۔

Loading...

یکم دسمبر 2018 کو بریاتو علاقہ میں اس دھندہ میں شامل تین خواتین اور دو مردوں کو گرفتار کیا گیا ۔

فروری 2018 میں چوٹیا تھانہ علاہ میں پولیس نے دو لڑکیوں اور تین لڑکوں کو گرفتار کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : گیسٹ ہاوس میں چل رہا تھا بڑا سیکس ریکیٹ ، پولیس نے کیا اس طرح پردہ فاش ، کئی گرفتار

پولیس کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت

ادھر سائبر ایکسپرٹ منصور احمد بتاتے ہیں کہ آف لائن دھندہ سے زیادہ آسان آن لائن دھندہ پر نگاہ رکھنا ہے ۔ پولیس کو صرف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔ منصور کے مطابق حالیہ دنوں میں حکومت نے سائبر جرائم کو لے کر سخت قدم اٹھائے ہیں اور سائبر سیل کو مضبوط کیا ہے ۔

حالانکہ منصور یہ بھی مانتے ہیں کہ اس دھندہ کا ہینڈلر راجدھانی سے باہر کسی دوسری ریاست میں بیٹھا ہوتا ہے یا پھر اپنی شناخت پوشیدہ رکھ کر کام کرتا ہے ۔ ایسے میں پولیس کو اس کے خلاف کارروائی کرنے میں پریشانی ہوتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سوتیلے باپ نے بیٹی کی آبروریزی کی ، ویڈیو بناکر وائرل کرنے کی دی دھمکی ، کیس درج

Loading...