کمل ناتھ ہوں گے مدھیہ پردیش وزیراعلیٰ، اے کے انٹونی نےکیا باضابطہ اعلان، 17 دسمبر کو لیں گےحلف

پارٹی ممبران اسمبلی کی میٹنگ کے بعد اے کے انٹونی وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کریں گے۔ اس کے لئے وہ بھوپال روانہ ہوگئے ہیں۔

Dec 13, 2018 09:51 PM IST | Updated on: Dec 14, 2018 08:52 AM IST
کمل ناتھ ہوں گے مدھیہ پردیش وزیراعلیٰ، اے کے انٹونی نےکیا باضابطہ اعلان، 17 دسمبر کو لیں گےحلف

راہل گاندھی کمل ناتھ اورجیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ تصویرکھنچواتے ہوئے۔

چھتیس گڑھ اورراجستھان میں وزیراعلیٰ کو لے کر پس و پیش برقرار ہے، لیکن مدھیہ پردیش وزیراعلیٰ کا کانگریس نے فیصلہ کر لیا ہے۔  کمل ناتھ مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے. پارٹی کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی نے ابھی تھوڑی دیر قبل بھوپال میں اعلان کیا ہے. اب کمل ناتھ 17 دسمبر کو حلف لیں گے۔

دوسری طرف کانگریس صدرراہل گاندھی نے  کارکنان سے صبر رکھنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے لیو ٹالسٹائے کا ایک کوٹ ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے کمل ناتھ اورجیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ اپنی تصویرڈالی اورلکھا "دو سب سے طاقتورپہلوان۔ وقت اورصبرہیں"۔ اب دونوں لیڈروں کے ساتھ اے کے انٹونی بھوپال کے لئے روانہ ہوگئے تھے. انہوں نے پارٹی ممبران اسمبلی کی میٹنگ کے بعد انٹونی نے  وزیراعلیٰ کے نام کا باضابطہ اعلان کیا۔

Loading...

اس سے قبل راہل گاندھی کی رہائش گاہ پرطویل وقت تک میٹنگ چلی، جس میں راہل گاندھی کے علاوہ سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی، اے کے انٹونی کے علاوہ کمل ناتھ اورجیوتی رادتیہ سندھیا موجود رہے۔ میٹنگ کے بعد جیوتی رادتیہ سندھیا نے راہل گاندھی کی رہائش گاہ سے نکلتے ہوئے کہا کہ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ یہ کرسی کے لئے نہیں ہے۔ ہم لوگ مدھیہ پردیش کے عوام کی خدمت کے لئے ہیں۔ میں بھوپال جارہا ہوں اورآپ کو فیصلے کی اطلاع مل جائے گی۔

دراصل راہل گاندھی آنے والے لوک سبھا الیکشن سے قبل کارکنان کو ناراض نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں یہ ان کا بڑا امتحان ہے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی وزیراعلیٰ کانام طے کرنے کے لئے پارٹی ممبران اسمبلی اورکارکنان سے رابطے میں ہیں اوران کی پسند کے لیڈر کو وزیراعلیٰ کی کرسی پربٹھانا چاہتے ہیں۔ تاہم اس سے پہلے تمام اختلافات کو ختم کرلینا چاہتے ہیں۔

Loading...