مدھیہ پردیش کے 18 ویں وزیر اعلی بنے کمل ناتھ ، گورنر آنندی بین نے دلایا حلف

کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لے لیا ہے ۔ گورنر آنندی بین پٹیل نے کمل ناتھ کو عہدہ اور رازاداری کا حلف دلایا ۔

Dec 17, 2018 02:45 PM IST | Updated on: Dec 17, 2018 02:45 PM IST
مدھیہ پردیش کے 18 ویں وزیر اعلی بنے کمل ناتھ ، گورنر آنندی بین نے دلایا حلف

مدھیہ پردیش کے 18 ویں وزیر اعلی بنے کمل ناتھ ، گورنر آنندی بین نے دلایا حلف

کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لے لیا ہے ۔ گورنر آنندی بین پٹیل نے کمل ناتھ کو عہدہ اور رازاداری کا حلف دلایا ۔ حلف برداری کی تقریب کے دوران اسٹیج پر سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے ۔

ساتھ ہی ساتھ اسٹیج پر سبھی مذاہب کے رہنما بھی موجود تھے ، جنہوں نے حلف برداری سے پہلے دعا کا بھی اہتمام کیا ۔ اسٹیج پر راہل گاندھی اور جیوترادتیہ سندھیا سمیت کانگریس کے کئی بڑے لیڈر بھی موجود تھے ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے راجستھان کے 22 ویں وزیر اعلی کے طور پر اشوک گہلوت نے بھی آج ہی حلف لیا ۔ گورنر کلیان سنگھ نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اسی کے ساتھ وہ ریاست کے تیسری بار وزیر اعلی بنے ۔ ان کے ساتھ سچن پائلٹ نے بھی حلف لیا۔ انہیں راجستھان کا نائب وزیر اعلی بنایا گیا ہے۔

Loading...