مدھیہ پردیش: کمل ناتھ ہوں گے وزیراعلیٰ، سندھیا نے پیش کی تجویز

بھوپال میں پارٹی کے نو منتخب ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے کمل ناتھ کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Dec 12, 2018 06:33 PM IST | Updated on: Dec 12, 2018 06:38 PM IST
مدھیہ پردیش: کمل ناتھ ہوں گے وزیراعلیٰ، سندھیا نے پیش کی تجویز

کمل ناتھ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش میں وزیراعلیٰ عہدے کے لئے کانگریس نے فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی کے سینئرلیڈر اورریاستی صدرکمل ناتھ وزیراعلیٰ ہوں گے۔  پارٹی کے نومنتخب  ممبران اسمبلی  کی میٹنگ میں وزیراعلیٰ عہدے کے دوسرے دعویدار سمجھے جارہے جیوتی رادتیہ سندھیا نے تجویز پیش کی، جس کی سابق وزیراعلیٰ اورپارٹی کے سینئرلیڈر دگوجے سنگھ نے حمایت کی۔

اس طرح سے کانگریس نے مدھیہ پردیش میں وزیراعلیٰ عہدے کا نام فائنل کرلیا ہے۔ اس سے قبل کمل ناتھ نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ وہیں سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے کمل ناتھ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی کے طورپرابھری ہے۔ تاہم وہ اکثریت حاصل کرنے سے کچھ پیچھے رہ گئی۔ مدھیہ پردیش کے 230 اسمبلی سیٹوں والی اسمبلی میں کانگریس کو 114 اوربی جے پی کو 109 سیٹیں ملی ہیں۔ جبکہ دیگرکے کھاتے میں 7 سیٹیں گئی ہیں۔ کانگریس کو بی ایس پی اورسماجوادی پارٹی کی حمایت مل گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آزاد ممبران اسمبلی بھی کانگریس کی حمایت کے لئے تیارہوگئے ہیں۔
Loading...

مدھیہ پردیش کے صدر کمل ناتھ نے آج یہاں راج بھون میں گورنرآنندی بین پٹیل سے ملاقات کر کے نئی حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا اوراس سے متعلق خط بھی انہیں سونپا۔ کمل ناتھ نے خط سونپنے کے بعد راج بھون کے باہرمیڈیا کو بتایا کہ کانگریس کے ساتھ کل 121 اراکین اسمبلی ہیں۔ اس سلسلے میں معلومات گورنرکوسونپ دی گئی ہے۔ اس سے پہلے کمل ناتھ ، سینئرلیڈرجیوتی رادتیہ سندھیا، دگوجے سنگھ اوردیگر لیڈران بھی راج بھون پہنچے۔ راج بھون کے باہرکانگریس کے حامیوں کی بھیڑجمع ہے، جو اپنے لیڈروں کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com