کمل ناتھ آج گورنر سے ملاقات کرکے باضابطہ حکومت بنانے کا پیش کریں گے دعوی

کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ کمل ناتھ 11 بجے راج بھون پہنچیں گے

Dec 14, 2018 10:40 AM IST | Updated on: Dec 14, 2018 10:52 AM IST
کمل ناتھ آج گورنر سے ملاقات کرکے باضابطہ حکومت بنانے کا پیش کریں گے دعوی

کمل ناتھ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

مدھیہ پردیش میں نو منتخب کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر کمل ناتھ آج یہاں گورنر آنندي بین پٹیل سے ملاقات کرکے ان کے رہنما منتخب ہونے کے سلسلے میں باضابطہ اطلاع دے کر نئی حکومت بنانے کا دعوی پیش کریں گے۔ کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ کمل ناتھ 11 بجے راج بھون پہنچیں گے ۔

ان کے ساتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج دیپک باوریا، سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ، اجے سنگھ، سریش پچوری اور ارون یادو بھی موجود رہیں گے۔مسٹر کمل ناتھ پارٹی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ اور لیڈر منتخب ہونےکے سلسلے میں گورنر کو باضابطہ آگاہ کرائیں گے۔

سمجھا جارہا ہے کہ اس کے ساتھ ہی گورنر کمل ناتھ کو نئی حکومت تشکیل دینے کے لئے دعوت دیں گی۔ وہیں انتظامی سطح پر، نئی حکومت کی حلف کی تقریب کے لئے تیاری شروع کردی گئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کمل ناتھ کچھ وزراء کے ساتھ ریاست کے نئے وزیر اعلی کے طور پر دو تین دن کے اندر حلف لیں گے۔ ان کے قانون ساز جماعت کے رہنما بننے کے بعد وزراء کے نام کے بارے میں اعلی سطح پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

Loading...

پندرہویں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے مطابق ریاست کی 230 اسمبلی سیٹوں میں سے کانگریس نے 114 سیٹوں پر اور بی جے پی نے 109 سیٹوں پر فتح حاصل کی ہے۔ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرے کانگریس نے بی ایس پی کے دو، ایس پی کے ایک اور چار آزاد امیدوار ممبران اسمبلی کو ملا کر کل 121 ممبران اسمبلی کی حمایت کا دعوی کیا ہے۔ ریاست میں پندرہ برس کے بعد کانگریس حکومت کی تشکیل کر رہی ہے۔

Loading...