مدھیہ پردیش اسمبلی نتائج: شیوراج چوہان کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے بی جے پی لیڈران، نتائج اورحکومت سازی پرغوروخوض

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے پیچھے ہونے کے بعد بی جے پی کے لیڈروں نے حکومت سازی کے لئے غوروخوض کرنا شروع کردیا ہے تاکہ موقع ملنے پرکوئی تاخیرنہ ہو۔

Dec 11, 2018 02:43 PM IST | Updated on: Dec 11, 2018 02:43 PM IST
مدھیہ پردیش اسمبلی نتائج: شیوراج چوہان کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے بی جے پی لیڈران، نتائج اورحکومت سازی پرغوروخوض

شیو راج سنگھ چوہان: فائل فوٹو

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں کانگریس اورچھتیس گڑھ میں کانگریس کے لئے بڑی خوشخبری ہے جبکہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی اورکانگریس کے درمیان زبردست ٹکرچل رہی ہے۔ یہاں کبھی کانگریس تو کبھی بی جے پی ایک دوسرے پرسبقت حاصل کررہی ہیں۔ اس لئے مدھیہ پردیش میں مقابلہ دلچسپ ہورہا ہے۔ اس کا فیصلہ بالکل آخری لمحے میں ہونے کی بات سامنے آرہی ہے۔

مدھیہ پردیش کے انتخابی نتائج کے رجحان کو لے کربھوپال واقع وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پربی جے پی لیڈروں کی اہم میٹنگ چل رہی ہے۔ اس میٹنگ میں شیو راج سنگھ چوہان، بی جے پی کے قومی نائب صدرپربھات جھا اورریاستی صدرراکیش سنگھ موجود ہیں۔ یہ سبھی ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنانے کے امکانات پرغوروخوض کررہے ہیں۔

راجستھان میں وسندھرا راجے کو نقصان ہوا ہے۔ یہاں پرکانگریس حکومت بنانے کی جانب گامزن ہے۔ تلنگانہ میں ٹی آرایس واضح اکثریت کی طرف گامزن ہے اوروہ اپنے دم پرحکومت بناسکتی ہے۔ یہاں کانگریس بہت پیچھےہے۔ اسے 23 سیٹوں پرہی سبقت مل رہی ہے جبکہ بی جے پی صرف تین سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ یہاں مجلس اتحاد المسلمین کو بھی ایک سیٹ کا نقصان ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ حالانکہ مجلس اتحاد المسلمین کے فائربرانڈ لیڈر اکبرالدین اویسی اپنی سیٹ سے جیت گئے ہیں۔ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں مجلس کو 7 سیٹوں پرکامیابی ملی تھی جبکہ اس باراسے 6 سیٹوں پرہی کامیابی ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔
Loading...

Loading...