مدھیہ پردیش : کانگریس لیڈر کمل ناتھ کی کارکنوں کو نصیحت ، ذات اور مذہب کے موضوع پر نہ کریں بات

سوشل میڈیا پر کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر کمل ناتھ کے نام سے لکھا ایک خط وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ کانگریسی لیڈروں اور کارکنوں سے ریاست میں اسمبلی انتخابات کے وقت مذہب اور ذات سے متعلق کسی بھی موضوع پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔

Nov 16, 2018 01:21 PM IST | Updated on: Nov 16, 2018 01:22 PM IST
مدھیہ پردیش : کانگریس لیڈر کمل ناتھ کی کارکنوں کو نصیحت ، ذات اور مذہب کے موضوع پر نہ کریں بات

کملناتھ ۔ فائل فوٹو ۔

سوشل میڈیا پر کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر کمل ناتھ کے نام سے لکھا ایک خط وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ کانگریسی لیڈروں اور کارکنوں سے ریاست میں اسمبلی انتخابات کے وقت مذہب اور ذات سے متعلق کسی بھی موضوع پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔

خط میں مسٹر کمل ناتھ کے حوالے سے کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ کانگریس مہاتما گاندھی اور پنڈت نہرو کے اصولوں پر چلنے والی پارٹی ہے۔ کانگریس میں نفرت پھیلانے اور دوسروں کی توہین کرنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

خط میں پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ مذہبی، قومی سلامتی اور سپریم کورٹ میں زیر التواء حساس موضوعات پر کوئی تبصرہ نہ کریں۔ کسی حریف کے ساتھ بدزبانی، غیر پارلیمانی یا بدسلوکی کی زبان میں تبصرہ نہ کریں۔

خط میں، کانگریس کے رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی ثبوت کے کسی حریف رہنما پر الزام نہ لگائیں  ۔ مسٹر کمل ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر انتخابات میں فرقہ وارانہ پولرائزیشن کرنے کا بھی الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر ایسے گمراہ کن باتوں اور افواہوں سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔

Loading...

آٹھ نومبر کی تاریخ والے اس خط میں، مسٹر کمل ناتھ نے دیوالی کی کارکنوں کو مبارکباد دیتےہوئے کہا ہے کہ کانگریس ہندوستانی آئین، سپریم کورٹ اور انتخابی کمیشن کی ہدایات عمل کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام کارکنان ان کے ہدایات کو قبول کریں گے۔ پارٹی کی شعبہ میڈیا کی صدرشوبھا اوجھا نے بتایا کہ مسٹر کمل ناتھ نے کارکنوں کے نام خط لکھا ہے جس میں انہیں کئی ہدایات دی گئی ہیں۔

Loading...