اب مدھیہ پردیش بی جے پی صدر نے کہا : لوک سبھا انتخابات کے بعد گر جائے گی کانگریس حکومت

بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے بعد اب مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر راکیش سنگھ نے مدھیہ پردیش حکومت کو گرانے کی بات کہی ہے۔

Feb 17, 2019 07:07 PM IST | Updated on: Feb 17, 2019 07:07 PM IST
اب مدھیہ پردیش بی جے پی صدر نے کہا : لوک سبھا انتخابات کے بعد گر جائے گی کانگریس حکومت

فوٹو : ٹویٹر ۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے بعد اب مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر راکیش سنگھ نے مدھیہ پردیش حکومت کو گرانے کی بات کہی ہے۔ اندور میں راکیش سنہا نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد مودی حکومت بنتے ہی ریاست کی کانگریس حکومت گر جائے گی ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے کچھ مہینے بعد ریاست میں ایک مرتبہ پھر بی جے پی کی حکومت بنے گی ۔

دراصل لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کیلئے اندور میں بی جے پی نے گرام نگر کیندر پالک کنوینر سمیلن کا انعقاد کیا تھا ۔ اس پروگرام میں بی جے پی ریاستی صدر راکیش سنگھ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم مودی کی سرکار بنے گی اور مرکز میں مودی حکومت بننے کے بعد ریاست میں حکومت گرجائے گی ۔ ریاست میں ایک مرتبہ بی جے پی کی حکومت بنے گی ۔

ادھر کانگریس نے راکیش سنگھ کے بیان پر پلٹ وار کیا ہے ۔ کانگریس لیڈر کویتا پانڈے نے راکیش سنگھ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اب بی جے پی کو اپوزیشن میں رہنے کی عادت ڈال لینی چاہئے ۔ کمل ناتھ حکومت عوام کیلئے کام کررہی ہے ۔ بی جے پی کا راج ختم ہوگیا ہے ۔

Loading...

Loading...