راگھوگڑھ میونسپلٹی الیکشن میں 24 میں سے 20 پر کانگریس کی جیت

مدھیہ پردیش کے گونا ضلع راگھو گڑھ میونسپلٹی میں ہونے والے انتخابات میں 24 میں سے 20 وارڈ کانگریس نے جیت لی ہے۔

Jan 20, 2018 01:52 PM IST | Updated on: Jan 20, 2018 03:15 PM IST
راگھوگڑھ میونسپلٹی الیکشن میں 24 میں سے 20 پر کانگریس کی جیت

علامتی تصویر

بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ تین مرتبہ سے بی جے پی اقتدار میں آتی رہی ہے اور شیوراج سنگھ چوہان یہاں تین بار سے مسلسل وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ لیکن اس بار آئندہ اسمبلی انتخابات میں یہاں بی جے پی کی راہ مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے مدھیہ پردیش کے گونا ضلع راگھو گڑھ میونسپلٹی میں ہونے والے انتخابات میں 24 میں سے 20 وارڈ کانگریس نے جیت لی ہے۔ یہاں، بی جے پی کو صرف چار وارڈوں کی جیت سے مطمئن ہونا پڑا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان یہاں ہونے والے انتخابات کے لئے تشہیر کرنے خود آئے۔ ویسے یہاں گزشتہ دو دہائیوں سے کانگریس کا قبضہ رہا ہے۔ کانگریس کے قدآور لیڈر اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری دگ وجے سنگھ کا یہ علاقہ ہے۔

صبح نو بجے سے شہری اداروں اور پنچایت اداروں کے لئے ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوئے ہیں۔

Loading...

Loading...