وزیر اعظم مودی پر دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ، خاتون کے بھیس میں آ سکتے ہیں دہشت گرد

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو بوہرا سماج کے 53 ویں مذہبی رہنما کت واعظ مین شامل ہوں گے۔ پی ایم مودی پراگرام کی جگہ سیفی مسجد پر 30 منٹ رکیں گے۔

Sep 13, 2018 04:55 PM IST | Updated on: Sep 13, 2018 05:05 PM IST
وزیر اعظم مودی پر دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ، خاتون کے بھیس میں آ سکتے ہیں دہشت گرد

وزیراعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ 14 ستمبر کو اندور آ رہے ہیں۔ اس دورے پر خفیہ ایجنسیوں نے پی ایم مودی پر دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایجنسیوں سے ملے انپٹ کے بعد سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئی ہیں اور خصوصی احتیاط برتی جا رہی ہیں۔ واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی یہاں بوہرا سماج کے پروگرام میں شامل ہونے آ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو بوہرا سماج کے 53 ویں مذہبی رہنما کت واعظ مین شامل ہوں گے۔ پی ایم مودی پراگرام کی جگہ سیفی مسجد پر 30 منٹ رکیں گے۔

Loading...

خفیہ ایجنسیوں نے انپٹ دیا ہے کہ دہشت گرد خاتون کے حلیہ میں پنڈال میں گھس سکتے ہیں۔ پہلے ہی کافی احتیاط برت رہی سکیورٹی ایجنسیاں اس اطلاع کے بعد زیادہ الرٹ ہو گئی ہیں۔

 

(ارون ترویدی )

Loading...