اندور میں 4 منزلہ ہوٹل گرنے سے ملبےمیں کئی لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ

مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک 4 منزلہ ہوٹل گر گیا ہے۔اس حادثے میں کئی لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ضلع انتظامیہ اور نگر نگم کی ٹیم نے ریسکیو مہم شروع کر دیا ہے۔

Mar 31, 2018 11:15 PM IST | Updated on: Apr 01, 2018 01:59 AM IST
اندور میں 4 منزلہ ہوٹل گرنے سے ملبےمیں کئی لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ

اندور میں چار منزلہ ہوٹل گرا

مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک 4 منزلہ ہوٹل گر گیا ہے۔اس حادثے میں کئی لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ضلع انتظامیہ اور نگر نگم کی ٹیم نے ریسکیو مہم شروع کر دیا ہے۔

جانکاری کے ،طابق سرویٹ بس اسٹینڈ پر سنیچر کی شام کو ہوٹل کی چار منزلہ عمارت اچانک گر گئی،بتایا جا رہا ہیکہ حادثے کے وقت 15 سے 20لوگ ہوٹل کے اندر موجود تھے۔سبھی لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Loading...

حادثے کے اطلاع ملنے پر مہا پور مالنی گوڑ ،رکن اسمبلی اوشا ٹھاکر کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ کا پورا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔جے سی بی مشین سے ملبے کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Loading...