بڑا فیصلہ: وزیراعلیٰ بنتے ہی کمل ناتھ نے کسانوں کا قرض کیا معاف

اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران کانگریس نے کسانوں کا قرض معاف کر دینے کا وعدہ کیا تھا

Dec 17, 2018 05:10 PM IST | Updated on: Dec 17, 2018 05:55 PM IST
بڑا فیصلہ: وزیراعلیٰ بنتے ہی کمل ناتھ نے کسانوں کا قرض کیا معاف

کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش کا وزیراعلیٰ بنتے ہی اپنا انتخابی وعدہ پورا کر دیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھتے ہی کسانوں کی قرض معافی کی فائل پر دستخط کئے۔ اس کے تحت کسانوں کا دو لاکھ روپئے تک کا قرض معاف ہو گا۔

بتا دیں کہ اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران کانگریس نے کسانوں کا قرض معاف کر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ حکومت بننے کے دس دن کے اندر قرض معاف کر دیا جائے گا۔ کمل ناتھ نے بھی کہا تھا کہ حکومت بنتے ہی سب سے پہلا قدم قرض معافی کے لئے اٹھایا جائے گا۔

Loading...

قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے آج ہی مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا ہے ۔ گورنر آنندی بین پٹیل نے کمل ناتھ کو عہدہ اور رازاداری کا حلف دلایا ۔ حلف برداری کی تقریب کے دوران اسٹیج پر سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے ۔

ساتھ ہی ساتھ اسٹیج پر سبھی مذاہب کے رہنما بھی موجود تھے ، جنہوں نے حلف برداری سے پہلے دعا کا بھی اہتمام کیا ۔ اسٹیج پر راہل گاندھی اور جیوترادتیہ سندھیا سمیت کانگریس کے کئی بڑے لیڈر بھی موجود تھے ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے راجستھان کے 22 ویں وزیر اعلی کے طور پر اشوک گہلوت نے بھی آج ہی حلف لیا ۔ گورنر کلیان سنگھ نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اسی کے ساتھ وہ ریاست کے تیسری بار وزیر اعلی بنے ۔ ان کے ساتھ سچن پائلٹ نے بھی حلف لیا۔ انہیں راجستھان کا نائب وزیر اعلی بنایا گیا ہے۔

Loading...