حاملہ خاتون نے لگائی پھانسی ، پھندے پر لٹکتے ہوئے بچہ کو دیا جنم

مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع میں جمعرات کو ایک حاملہ خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ خودکشی میں خاتون کی جان تو چلی گئی ، لیکن پھانسی پر لٹکے ہوئے اس نے اپنے بچے کو جنم دیدیا ۔

Dec 21, 2018 03:42 PM IST | Updated on: Dec 21, 2018 03:48 PM IST
حاملہ خاتون نے لگائی پھانسی ، پھندے پر لٹکتے ہوئے بچہ کو دیا جنم

علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع میں جمعرات کو ایک حاملہ خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ خودکشی میں خاتون کی جان تو چلی گئی ، لیکن پھانسی پر لٹکے ہوئے اس نے اپنے بچے کو جنم دیدیا ۔ بچہ کافی دیر تک اپنی ماں کی ناف کی ڈوری سے لٹکتا رہا ۔ جب جائے واقعہ پر پولیس پہنچی تب ناف کی ڈوری کو کاٹا گیا اور بچے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 36 سال کی لکشمی 9 ماہ سے حاملہ تھی ۔ جمعرات کی صبح 6:30 بجے اس کے شوہر سنتوش نے اس کو سیلنگ پنکھے سے لٹکا ہوا پایا ۔ شوہر نے فورا اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق جب وہ جائے واقعہ پر پہنچے تو دیکھا کہ نوزائیدہ بچہ خاتون کی ساڑی کے درمیان لٹکا ہوا ہے۔

اس کے بعد سب انسپکٹر کویتا ساہنی نے کال کرکے ڈاکٹر کو بلایا ۔ وہاں پہنچے ڈاکٹر نے بچے کو نکالااور پھر فوری طور پر اس کو اسپتال میں داخل کرایا ۔ فی الحال بچہ کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے ۔

لکشمی کے شوہر سنتوش نے پولیس کو بتایا کہ صبح 6:30 بجے جب وہ اٹھا تو لکشمی پورے گھر میں نہیں نظرنہیں آئی ۔ جب ڈھونڈتے ہوئے وہ جانوروں کے گھر میں پہنچا تو دیکھ کر حیران رہ گیا ۔ لکشمی پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی تھی اور اس کے پیٹ میں پل رہا بچہ پیٹ سے نکل کر لٹک رہا تھا ۔ اپنی اہلیہ کو ایسی حالت میں دیکھ کر ان سے آس پڑوس کے لوگوں کو اس کی اطلاع دی ۔

Loading...

وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال خودکشی اور بچے کی زچگی کے وقت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ لیکن یہ طے ہے کہ بچے کی پیدائش لکشمی کے پھانسی پر لٹکنے کے بعد ہی ہوئی ہے۔ ابھی ہم جانچ میں مصروف ہیں ۔

Loading...