جانباز فٹ بال کھلاڑی نے اپنی جان دے کر بچائی 3 سال کے معصوم کی جان

مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک فٹ بال کھلاڑی نے اپنی جان پر کھیل کر ایک تین سال کے معصوم کی جان بچائی۔

Aug 21, 2016 12:19 PM IST | Updated on: Aug 21, 2016 12:19 PM IST
جانباز فٹ بال کھلاڑی نے اپنی جان دے کر بچائی 3 سال کے معصوم کی جان

ستنا : مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک فٹ بال کھلاڑی نے اپنی جان پر کھیل کر ایک تین سال کے معصوم کی جان بچائی۔ فٹ بال کھلاڑی کا نام ببلو مارٹن تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ستنا میں ہفتہ کو ایک عمارت گرگئی، لیکن گرنے سے پہلے عمارت ایک طرف جھک گئی تھی۔

اسی دوران ببلو کی نظر عمارت کے نیچے کھڑے 3 سال کے بچے پر پڑی۔ مارٹن اسے بچانے کیلئے دوڑا۔ بچہ اور اس کی ماں کو تو مارٹن نے بچا لیا، لیکن خود عمارت کی زد میں آگیا۔ بعد میں انہیں اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ان کی موت ہو گئی۔ جانباز ببلو مارٹن کی بہادری کو آج پورا شہر یاد کر رہا ہے۔

وہیں مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور میں بھاری بارش کی وجہ سے تین منزلہ مکان گر گیا، جس میں کئی لوگ پھنس گئے۔ اس میں ایک خاتون اتنی بری طرح دب گئی کہ اسے نکالنے کے لئے امدادی ٹیم کو کافی مشقت کرنی پڑی۔

خیال رہے کہ مدھیہ پردیش میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی مچی ہوئی ہے۔ بھاری بارش کی وجہ سے حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔ لوگوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے، لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Loading...

Loading...