شیوراج سنگھ نے تسلیم کی اپنی شکست ، کہا : ہم حکومت سازی کا دعوی پیش نہیں کریں گے

شیوراج سنگھ نے کہا کہ ریاست میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی ہے ، لیکن بی جے پی اعداد و شمار کے حساب سے کانگریس سے پچھڑ گئی ہے ، اس لئے وہ گورنر کو اپنا استعفی سونپنے کیلئے جارہے ہیں ۔

Dec 12, 2018 11:30 AM IST | Updated on: Dec 12, 2018 11:43 AM IST
شیوراج سنگھ نے تسلیم کی اپنی شکست ، کہا : ہم حکومت سازی کا دعوی پیش نہیں کریں گے

شیوراج سنگھ نے تسلیم کی اپنی شکست ، کہا : ہم حکومت سازی کا دعوی پیش نہیں کریں گے

مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے ۔  شیوراج سنگھ نے بدھ کو میڈیا سے بات چیت کی اور کہا کہ ریاست میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی ہے ، لیکن  بی جے پی اعداد و شمار کے حساب سے کانگریس سے پچھڑ گئی ہے ، اس لئے وہ گورنر کو اپنا استعفی سونپنے کیلئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سازی کا دعوی پیش نہیں کریں گے ۔

اس سے قبل ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ بی جے پی سیٹوں میں کانگریس سے پچھڑنے کے بعد بھی حکومت سازی کی کوششوں میں مصروف ہے اور اپنے تمام متبادل پر غور و فکر کررہی ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئے نتائج میں مدھیہ پردیش میں کانگریس کو 114 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو 109 سیٹیں ملی ہیں ۔ وہیں راجستھان میں کانگریس کو 100 اور بی جے پی کو 73 سیٹیں ملی ہیں جبکہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کو 68 ، بی جے پی کو 15 اور دیگر کو 7 سیٹیں ملی ہیں ۔ علاوہ ازیں تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو واضح اکثریت سے بھی بہت زیادہ سیٹیں ملی ہیں جبکہ میزورم میں میزو نیشنل فرنٹ نے کانگریس سے اقتدار چھین لی ہے ۔

Loading...