نابالغ 5 سال کی بھتیجی کے ساتھ چچا نے کیا ریپ ، قتل کرکے جنگل میں پھینکا

ایک چچا نے چاچا ۔ بھتیجی کے رشتے کو اس قدر شرمسار کر دیا ۔ چاچا نے پانچ سال کی بھتیجی کے ساتھ ریپ کرکے اس کا قتل کرکے اسے جنگل میں پھینک دیا۔

Aug 18, 2018 04:02 PM IST | Updated on: Aug 18, 2018 05:00 PM IST
نابالغ 5 سال کی بھتیجی کے ساتھ چچا نے کیا ریپ ،  قتل کرکے جنگل میں پھینکا

علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں نابالغ سے ریپ کا ایسا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ جس میں ایک چچا نے چاچا ۔ بھتیجی کے رشتے کو شرمسار کر دیا ہے۔ چاچا نے پانچ سال کی بھتیجی کے ساتھ ریپ کرکے اس کا قتل کرکے اسے جنگل میں پھینک دیا۔

معاملہ گوہر گنج کا ہے جہاں نا بالغ کی عصمت دری کے بعد قتل کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ رشتوں کو شرمسار کرنے والے اس معاملے میں چاچا نے اپنی ہی بھتیجی کے ساتھ ریپ کے بعد اس کا گلا گھونٹ کر لاش کو جنگل میں پھینک دیا۔

Loading...

ملزم چاچا نے اپنی پانچ سال کی بھتیجی کو چاکلیٹ کا لالچ دیکر اس کے ساتھ پہلے ریپ کیا اور پھر دور جنگل میں لے جاکر اس کی لاش کو گہرے گڈھے میں پھینک دیا۔

ملزم چاچا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے شراب کے نشے میں واقعہ انجام ہونے کی بات کہی ہے۔

Loading...