آر ایس ایس کے سربراہ مون بھاگوت نے پھر رام مندر کا معاملہ اٹھایا ، سنتوں سے کی ملاقات

اجین : آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک مرتبہ پھر رام مندر کا راگ الاپا ہے ۔

May 14, 2016 10:37 AM IST | Updated on: May 14, 2016 10:46 AM IST
آر ایس ایس کے سربراہ مون بھاگوت نے پھر رام مندر کا معاملہ اٹھایا ، سنتوں سے کی ملاقات

اجین : آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت  نے ایک مرتبہ پھر رام مندر کا راگ الاپا ہے ۔ سنہستھ میں موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کے معاملے پر وہ سنتوں کی سفارش کو وزیر اعظم نریندر مودی تک پہنچائیں گے۔

اجین کے كاشی آشرم میں ملاقات کے دوران سنتوں نے موہن بھاگوت سے پوچھا کہ اب مرکز میں مکمل اکثریت والی بی جے پی حکومت ہے، پھر مندر کی تعمیر میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔

Loading...

موہن بھاگوت نے کہا کہ اس معاملے پر وہ وزیر اعظم سے تبادلہ خیال کریں گے ۔  ساتھ ہی بھاگوت نے یہ بھی کہا ہے کہ مندر کی تعمیر پر وہ سنت سماج کو بھی وزیر اعظم سے ملوانے کا کام کریں گے۔

خیال رہے کہ سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت وقفہ وقفہ سے رام مندر کا راگ الاپتے رہتے ہیں ۔ دسمبر 2015 سے لے کر جنوری 2016 تک وہ تین مرتبہ اس طرح کے بیانات دے چکے ہیں ۔ تاہم بھاگوت کے اس بیان کو 2017 میں ہونے والے اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات سے بھی جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں اجین میں سنہستھ کے دوران اکھل بھارتیہ سنت اور دھرم سملین میں ایودھیا میں رام مندر بنانے کی تاریخ کو لے کر بھی فیصلہ کیا گیا ۔ دھرم سمیلن میں فیصلہ کیا گیا کہ مندر کی تعمیر اسی سال 9 نومبر  سے شروع ہوگی ۔

Loading...