مدھیہ پردیش : 17 دسمبر کو وزیر اعلی کا حلف لیں گے کمل ناتھ ، 10 دنوں میں کسانوں کا قرض ہوگا معاف

سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ17دسمبر کو یہاں تاریخی لال پریڈ میدان پر منعقد حلف برداری کےعالی شان پروگرام میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کے طورپر حلف لیں گے ۔

Dec 14, 2018 06:21 PM IST | Updated on: Dec 14, 2018 06:21 PM IST
مدھیہ پردیش : 17 دسمبر کو وزیر اعلی کا حلف لیں گے کمل ناتھ ، 10 دنوں میں کسانوں کا قرض ہوگا معاف

کمل ناتھ: فائل فوٹو

سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ17دسمبر کو یہاں تاریخی لال پریڈ میدان پر منعقد حلف برداری کےعالی شان پروگرام میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کے طورپر حلف لیں گے۔

مسٹر کمل ناتھ کے ساتھ ایک درجن سے زیادہ وزیر بھی حلف لے سکتے ہیں۔تقریب میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی،بی ایس پی کی سربراہ مایا وتی،سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو،کئی سینئر کانگریسی لیڈر ،ملک کے نامی صنعت کار اور دیگر لوگ بھی شرکت کریں گے۔

اس سے پہلے مسٹرکمل ناتھ نے کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے طورپر آج یہاں گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کر کے قانونی طورپر حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا۔گورنر نے مسٹر کمل ناتھ کو حکومت بنانے کےلئے مدعو بھی کرلیا۔مسٹر کمل ناتھ نے پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران کی موجودگی میں گورنر سے حکومت تشکیل دینے کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی۔

بھوپال،14دسمبر(یواین آئی)مدھیہ پردیش میں وزیراعلی عہدے کی کمان سنبھالنے جارہے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے آج کہا کہ پارٹی اپنے وعدے کے مطابق کسانوں کے قرض معاف کرے گی۔

Loading...

کانگریس قانون ساز پارٹی کے نومنتخب لیڈر مسٹر کمل ناتھ نے یہاں میڈیا سے بات چیت میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح زرعی شعبہ کو مضبوطی دینا ہوگی۔اس سے زراعت پر مبنی ریاست کی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کےلئے روزگار کا انتظام کرنا اور ریاست میں خواتین کےلئے محفوظ ماحول مہیا کرانا ترجیحات میں شامل رہےگا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی کی جانب سے جاری کئےگئے انتخابی منشور پربھی ترجیح کے ساتھ کام کیا جائے گا۔الیکشن میں پارٹی کو ملی عوامی حمایت پر انہوں نے ریاست کے عوام کے تئیں شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ ان کی امیدوں پر کھرے اتریں گے۔

Loading...