مدھیہ پردیش کے وزیرقانون نے کہا "بی جے پی کے اقتدارمیں کانگریس لیڈروں پرلگائے گئے کیس واپس ہوں گے"

نیوز18 سے بات چیت میں نئے وزیرقانون پی سی شرما نے ریپ عصمت دری میں پھانسی کے قانون پرکہا کہ خاتون جرائم پرلگام لگانا اولین ترجیح ہوگی۔

Dec 29, 2018 05:28 PM IST | Updated on: Dec 29, 2018 05:28 PM IST
مدھیہ پردیش کے وزیرقانون نے کہا

وزیراعلیٰ کمل ناتھ: فائل فوٹو

مدھیہ پردیش کے وزیرقانون پی سی شرما کا بڑا بیان سامنے آیاہے، جس میں انہوں نےکہا ہے کہ کانگریسیوں پردرج سبھی سیاسی معاملے واپس لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی اقتدارکے دوران کانگریس کے لیڈروں پرعائد سبھی سیاسی کیس واپس لئے جائیں گے۔

نیوز18 سے بات چیت میں نئے وزیرقانون پی سی شرما نے ریپ عصمت دری میں پھانسی کے قانون پرکہا کہ خاتون جرائم پرلگام لگانا اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کئی قانونں کے متعلق میں نئی حکومت کے رخ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ پی سی شرما نے کہا کہ ریاست میں جلادوں کی بھرتی پرجوضروری اقدامات ہوں گے، اٹھائے جائیں گے۔

Loading...

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت نے اپنے وزرا کے قلمدان تقسیم کردیا ہے۔ پی سی شرما کووزیرقانون بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ کمل ناتھ نے عوامی راطہ اورتکنیکی تعلیم سمیت 10 محکمے اپنے پاس رکھے جبکہ محکمہ داخلہ بالا بچن کودیا گیا ہے۔  جیتوپٹواری کھیل اورنوجوان فلاح وبہبود وزیرہوں گے۔ جے وردھن کومحکمہ مالیات نہیں مل سکا، انہیں شہری وکاس سے مطمئن کیا گیا ہے۔

Loading...