بی جے پی کے پاس چکنے چہرے نہیں، اس لئے ہیما مالنی کو نچاتے ہیں: مدھیہ پردیش کے وزیرکا بیان

کمل ناتھ کے وزیرنے بی جے پی لیڈرکیلاش وجے ورگیہ کے اس بیان پرپلٹ وارکیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لوک سبھا الیکشن میں اتارنے کے لئے کانگریس کے پاس خوداعتمادی کی کمی ہے، اس لئے وہ 'چاکلیٹی چہروں' کے بھروسے الیکشن لڑنے جارہی ہے۔

Jan 27, 2019 10:52 PM IST | Updated on: Jan 27, 2019 10:52 PM IST
بی جے پی کے پاس چکنے چہرے نہیں، اس لئے ہیما مالنی کو نچاتے ہیں: مدھیہ پردیش کے وزیرکا بیان

ہیمامالنی پرکانگریس لیڈر کا متنازعہ بیان

مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت میں کابینی وزیرسجن سنگھ ورما نے بیان دیا ہے کہ بی جے پی کی بدقسمتی ہے کہ ان کی پارٹی میں کھردرے چہرے ہیں۔ ایسے چہرے جن کولوگ ناپسند کرتے ہیں۔ ایک ہیما مالنی ہیں جن کوجگہ جگہ نچاتے پھرتے ہیں، ووٹ کمانے کی کوشش کرتےہیں۔ ان کے پاس چکنے چہرے نہیں ہیں۔

دراصل سجن سنگھ ورما نے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے اس بیان پرپلٹ وارکیا، جس میں بی جے پی لیڈرنے کہا تھا کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں اتارنے کے لئے کانگریس کے پاس خوداعتمادی کی کمی ہے، اس لئے وہ 'چاکلیٹی چہروں' کے بھروسے الیکشن لڑنے جارہی ہے۔

Loading...

مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت میں کابینی وزیرسجن سنگھ ورما یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے مزید کہا "میرا یہ ماننا ہے کہ انسان خدا کی پیداوارہوتا ہے، ارے تعریف کروکہ ایشورنے پرینکا گاندھی کواتنا خوبصورت بنایا ہے، جس سے ممتا اورپیارکی جھلک نظرآتی ہے۔ ایسے الفاظ کا استعمال کرکے بی جے پی اورکیلاش وجے ورگیہ اپنا وقارکم کررہے ہیں"۔

غورطلب ہے کہ راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی سرگرم سیاست میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس کے بعد پورے ملک میں ردعمل کا دورچل رہا ہے۔ پرینکاگاندھی واڈرا کو مشرقی اترپردیش کے جنرل سکریٹری کے طورپرنامزد کیا گیا ہے۔ وہ فروری کے پہلے ہفتہ میں عہدہ سنبھالیں گی۔ اس سے کانگریس امید کررہی ہے کہ پرینکا گاندھی کے آنے سے کانگریس مضبوط ہوگی جبکہ دیگراپوزیشن پارٹیوں کی طرح سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

Loading...