رتلام میں سڑک حادثے میں معصوم بچے کی موت سمیت دو افراد ہلاک

مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار ہور ایک چار سالہ معصوم بچے کی موت ہو گئی۔

Jun 15, 2018 09:48 AM IST | Updated on: Jun 15, 2018 09:48 AM IST
رتلام میں سڑک حادثے میں معصوم بچے کی موت سمیت دو افراد ہلاک

علامتی تصویر

رتلام۔مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں ایک چار سالہ معصوم بچے کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر سے سات کلو میٹر دور گرام پلسوڈی میں باجنا روڈ پر کل ایک مسافر بس پلسوڈيی سے گزر رہی تھی کہ تبھی دوسری سمت سے تیز رفتاری سے آنے والی ایک موٹر سائیکل کو ٹکر سے بچانے کے چکر میں وہ بے قابو ہو گئی۔ موٹر سائیکل سوار بس سے ٹکرا گیا اور اس میں بلو گورجر (28) کی موت ہو گئی۔ جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دوسرا نوجوان زخمی ہو گئے۔

اسی دوران سڑک پر کھیل رہا چار سالہ ننھا بچہ امرت بس کی زد میں آ گیا اور اس کی بھی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اس واقعہ سے مشتعل مقامی باشندوں نے بس کو آگ لگا دی اور سڑک سے آنے جانے والی گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ جلتی ہوئی بس کی آگ بجھانے کے لئے موقع پر فائر بریگیڈ پر بھی لوگوں نے پتھراؤ کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلی افسران پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پهنچ گئے۔

Loading...

Loading...