ویاپم گھوٹالہ کے وہسل بلوور کو بھروسہ ، صحیح سمت میں کام کررہی ہے سی بی آئی

اندور : مدھیہ پردیش کے بدنام زمانہ ویاپم گھپلے کے وہسل بلوور پرشانت پانڈے کا کہنا ہے کہ سی بی آئی اس معاملے میں سہی سمت میں کام کررہی ہے اور گھپلے کی انکوائری میں اب درست نتائج ملیں گے۔

Jan 23, 2016 06:12 PM IST | Updated on: Jan 23, 2016 06:12 PM IST
ویاپم گھوٹالہ کے وہسل بلوور کو بھروسہ ، صحیح سمت میں کام کررہی ہے سی بی آئی

اندور : مدھیہ پردیش کے بدنام زمانہ ویاپم گھپلے کے وہسل بلوور پرشانت پانڈے کا کہنا ہے کہ سی بی آئی اس معاملے میں سہی سمت میں کام کررہی ہے اور گھپلے کی انکوائری میں اب درست نتائج ملیں گے۔

مسٹر پانڈے کے مطابق اب جب اس معاملے کی انکوائری سی بی آئی کررہی ہے تو انہیں امید ہے کہ گھپلے کے سلسلے میں منطقی نتائج سامنے آئیں گے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ سے دو دن قبل ہوئی ان کی ملاقات کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ مسٹر سنگھ سے پہلے بھی ملاقات کرتے رہے ہیں اور حالیہ ملاقات کے دوران بھی دونوں کے درمیان اس موضوع پر بات چیت ہوئی ۔

Loading...

Loading...