ہاسٹل میں جسمانی طورپرمعذور کئی لڑکیوں سے ہوئی عصمت دری، دوسگی بہنوں نے لگایا الزام

بھوپال کے پرائیویٹ ہاسٹل میں عصمت دری معاملے میں دونوں سگی بہنوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک دیگر طالبہ کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی تھی اور پھراس کا اسقاط حمل کرا دیا گیا تھا، وہ طالبہ اب لا پتہ ہے۔

Aug 10, 2018 07:27 PM IST | Updated on: Aug 10, 2018 07:28 PM IST
ہاسٹل میں جسمانی طورپرمعذور کئی لڑکیوں سے ہوئی عصمت دری، دوسگی بہنوں نے لگایا الزام

بھوپال کے اس ہاسٹل میں بچیوں سے عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بھوپال کے پرائیویٹ ہاسٹل میں عصمت دری معاملے میں دھیرے دھیرے کئی انکشاف ہورہے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ وہاں اور بھی کئی جسمانی طورپرمعذورلڑکیوں سےعصمت دری کی گئی۔ بنیادی طورپراندورکی رہنے والی اس ہاسٹل کی دو طالبات نے اندورکے ہیرا نگر تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ دونوں سگی بہنیں ہیں۔

اودھ پوری کے جس ہاسٹل میں عصمت دری کا یہ واقعہ رونما ہوا ہے، وہ سرکاری تعاون سے چلتا ہے۔ اسی ہاسٹل کی دو لڑکیوں نے بھوپال میں اودھ پوری تھانے کے بعد اب اندور کے ہیرا نگر تھانے میں بھی ایف آئی اردرج کرائی ہے۔ یہ دونوں سگی بہنیں ہیں۔

Loading...

شکایت کے مطابق ملزم ہاسٹل چلانے والے اشونی شرما نے ان دونوں کا جنسی استحصال کیا۔ ان دونوں سگی بہنوں نے یہ بھی انکشاف کیا  کہ اشونی شرما نے ہاسٹل کی ایک دیگر طالبہ کے ساتھ بھی زیادتی کی تھی اور پھراس کا اسقاط حمل کرا دیا گیا تھا، وہ طالبہ اب لا پتہ ہے، اس کی تلاش جاری ہے۔

شکایت یہ بھی ہے کہ ملزم اشونی شرما لڑکیوں کے والدین کو کبھی بھی ہاسٹل نہیں دکھا تا تھا۔ والدین لڑکیوں کولے کرآتے تھے تو وہ نادرا بس اسٹینڈ آکروہاں سے لڑکیوں کوہاسٹل کے لئے لے جاتا تھا۔ ہاسٹل کی لڑکیوں نے تقریباً 6 مہینے پہلے محکمہ سماجی انصاف اورآئی ٹی آئی کالج میں شکایت کی تھی، لیکن ملزم کے ہائی پروفائل لوگوں سے تعلقات ہونے کے سبب اس کی شکایت دبا دی گئی۔ اندورکے ہیرا نگر تھانے میں لڑکیوں نے شائن لینگویج ایکسپرٹ کی مدد سے دفعہ 161 کے تحت بیان درج کرائے ہیں۔

ملزم اشونی شرما کے گھرمیں پی جی میں رہنے والے ایک طالبہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ماہ سے اشونی شرما پریشان تھا۔ اس کی سرگرمیاں مشکوک تھیں، وہ دیررات گھرآتا تھا۔ 3 دن قبل اس نے گھرکا سامان ہاسٹل میں شفٹ کرایا تھا۔ ریپ کا انکشاف کرنے والی لڑکی سے کچھ دن قبل اس کا  اس کا تنازعہ ہوا تھا۔

Loading...