سرجیکل اسٹرائیک پرصحافی نے طنزکیا تو نرملا سیتارمن بولیں "مجھے ہندی سمجھ میں آتی ہے"۔

سیتارمن نے دہشت گردوں کی مدد سے ہمارے اوپرحملہ کیا توہم نے ان کی دہشت گردانہ مہم کونشانہ بنایا، جن جوانوں نے ملک کے لئے جان گنوائی ہے ان کے اوپرہمیں فخرہونا چاہئے۔

Nov 24, 2018 10:55 AM IST | Updated on: Nov 24, 2018 10:58 AM IST
سرجیکل اسٹرائیک پرصحافی نے طنزکیا تو نرملا سیتارمن بولیں

وزیردفاع نرملا سیتارمن مدھیہ پردیش میں 23 نومبرکو پریس کانفرنس کو خطاب کرتی ہوئیں۔

مدھیہ پردیش میں پریس کانفرنس کے دوران جمعہ کو جب ایک صحافی نے وزیردفاع نرملا سیتا رمن سے پوچھا کہ کیوں دو سال بعد این ڈی اے سرجیکل اسٹرائیک کے مدعے کولے کربین بجارہی ہے؟ اس پرنرملا سیتارمن نے کہا جس طنزیہ لہجے میں آپ نے یہ سوال پوچھا ہے، اس سے مجھے تکلیف ہوئی ہے، مجھے ہندی سمجھ آتی ہے، آپ نے 'بین بجانے' لفظ کا استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے مہم جاری ہے اوراس میں بی جے پی صدرامت شاہ سے لے کرپارٹی کے دوسرے لیڈرستمبر2016 میں ہوئی سرجیکل اسٹرائیک کا مسلسل ذکرکرتے آرہے ہیں۔

Loading...

صحافی نے پوچھا تھا کہ "کیا سرجیکل اسٹرائیک کو عوامی کیا جانا ضروری تھا، کیا یہ فوجیوں کے مفاد میں تھا اورکیا کانگریس پارٹی نے کبھی بھی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کیا تھا"۔ اس پروزیردفاع نرملا سیتارمن نے کہا کہ ہرشہری کواس پرفخرہونا چاہئے۔ کیا ہمیں دشمن پرحملہ کرنے کے لئے شرمندہ ہونا چاہئے؟

سیتارمن نے دہشت گردوں کی مدد سے ہمارے اوپرحملہ کیا توہم نے ان کی دہشت گردانہ مہم کونشانہ بنایا، جن جوانوں نے ملک کے لئے جان گنوائی ہے ان کے اوپرہمیں فخرہونا چاہئے۔ آگے انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا ہمیں اس کے لئے شرمندہ ہونا چاہئے۔  انہوں نے کہا کہ اگرکانگریس پارٹی نے پہلے سرجیکل اسٹرائیک کیا ہوتا تو انہوں نے بھی اس کی بات کی ہوتی کیونکہ یہ ملک کے لئے فخرکی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:     پاکستان کی دھمکی- ہم پر حملہ کیا تو ہندوستان میں ہوں گی 10 سرجیکل اسٹرائیک

یہ بھی پڑھیں:     امن میں یقین ہے مگرملک کی خودمختاری اورعزت سے کوئی سمجھوتہ نہیں: نریندر مودی

یہ بھی پڑھیں:     پاکستان کے خلاف سرحد پر ہماری کارروائی جاری رہے گی : وزیر دفاع سیتا رمن

Loading...