ٹرائل مکمل ، 500 کے نوٹ کے برابر ہی ہوگا 100 روپے کا نیا نوٹ

ملک کی كرنسي میں سو روپے کا نیا نوٹ جلد ہی شامل ہونے کا امکان ہے۔ہلکے رنگ کا 100 کا یہ نیا نوٹ بازار میں آنے والے پانچ سو کے نوٹ کے برابر ہوگا۔

May 03, 2017 05:22 PM IST | Updated on: May 03, 2017 05:22 PM IST
ٹرائل مکمل ، 500 کے نوٹ کے برابر ہی ہوگا 100 روپے کا نیا نوٹ

ہوشنگ آباد : ملک کی كرنسي میں سو روپے کا نیا نوٹ جلد ہی شامل ہونے کا امکان ہے۔ہلکے رنگ کا 100 کا یہ نیا نوٹ بازار میں آنے والے پانچ سو کے نوٹ کے برابر ہوگا۔مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد میں واقع پیپر فیکٹری کے ذرائع کے مطابق اس نئے نوٹ کا ٹرائل مکمل ہو گیا ہے۔ریزرو بینک سے ہری جھنڈی ملتے ہی فیکٹری نئے نوٹ کا کاغذ بنانا شروع کر دے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نوٹ بندي کے بعد 500 روپے کے نئے نوٹ کا کاغذ بنانے میں فیکٹری نے بہتر ین کارکردگی ک مظاہرہ کیا تھا۔ اس کے بعد اب حکومت نے سو روپے کے نئے نوٹ کا ڈیزائن تیار کیا ہے۔ اسے عملی شکل دینے کے لئے كرنسي فیکٹری میں ٹرائل کا کاغذ بنایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس نئے نوٹ میں مہاتما گاندھی کی تصویر درمیان میں لگائی گئي ہے۔ نوٹ کا رنگ ہلکے کافی کے رنگ جیسا رہے گا، صرف اس کی لمبائی چوڑائی پانچ سو کے نئے نوٹ کے برابر ہو گی۔

Loading...

Loading...