بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، کثیر تعداد میں قابل اعتراض اشیا برآمد، چار لڑکیوں  سمیت چھ افراد گرفتار

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں سپا سینٹر کی آڑ چل رہے جسم فروشی کے ایک اڈے کا پردہ فاش ہوا ہے ۔

Jan 11, 2019 07:28 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 07:30 PM IST
بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، کثیر تعداد میں قابل اعتراض اشیا برآمد، چار لڑکیوں  سمیت چھ افراد گرفتار

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں سپا سینٹر کی آڑ چل رہے جسم فروشی کے ایک اڈے  کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر رائے پور سول لائن پولیس نے پنڈری کے زارا سپا سینٹر میں دبش دی ۔ یہاں سے پولیس نے شمال مشرق کی چار لڑکیوں سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔

سپا سینٹر سے پولیس نے بڑی تعداد میں قابل اعتراض اشیا بھی برآمد کیا ہے۔ وہیں پکڑے گئے ملزمین کے خلاف پولیس نے پیٹا ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے ۔ پولیس نے زارا سپا سینٹر میں باضابطہ پائنٹر بھیج کر اس کی تصدیق کی اور پھر یہ بڑی کارروائی انجام دی ۔

خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں بھی ایک اپارٹمنٹ میں چل رہے ایک جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش ہوا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں پانچ افراد کو گرفتار کیاتھا ، جن میں تین خواتین اور دو مرد ہیں شامل تھے۔

Loading...

Loading...