شیوراج سنگھ چوہان کا بڑا بیان، پانچ سال سے پہلے لوٹ سکتا ہوں سی ایم ہاؤس

شیوراج سنگھ چوہان سی ایم ہاوس میں بدھنی اسمبلی حلقہ سے پہنچے لوگوں کو خطاب کر رہے تھے۔ تبھی انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے یہاں آنے میں پانچ سال پورے بھی نہ لگیں

Dec 20, 2018 10:17 AM IST | Updated on: Dec 20, 2018 10:17 AM IST
شیوراج سنگھ چوہان کا بڑا بیان، پانچ سال سے پہلے لوٹ سکتا ہوں سی ایم ہاؤس

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان: فائل فوٹو۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ بھوپال میں سی ایم ہاوس میں شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہاں واپس آنے میں پانچ سال بھی پورے نہ لگیں۔ در اصل، شیوراج سنگھ چوہان سی ایم ہاوس میں بدھنی اسمبلی حلقہ سے پہنچے لوگوں کو خطاب کر رہے تھے۔ تبھی انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے یہاں آنے میں پانچ سال پورے بھی نہ لگیں۔

بتا دیں کہ کمل ناتھ کی کانگریس حکومت بی ایس پی۔ ایس پی اور آزاد ارکان اسمبلی کے بھروسے بنی ہے۔ آزاد وہ ارکان اسمبلی ہیں جو کانگریس سے ناراض چل رہے تھے۔ ایسے میں اگر آزاد ارکان اسمبلی اپنی حمایت واپس لیتے ہیں تو حکومت پر خطرہ منڈلا سکتا ہے۔

Loading...

الوداعی تقریب میں شیوراج سنگھ چوہان نے حکومت جانے کے باوجود اپنی طاقت برقرار رہنے کا دعویٰ کیا۔ شیوراج نے فلمی انداز میں اپنی طاقت کا اعلان بھی کیا۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ’ کوئی فکر مت کرنا، ٹائیگر ابھی زندہ ہے۔ آنکھ اٹھا کر کوئی دیکھے‘۔

بدھ کو الوداعی تقریب میں بدھنی اسمبلی حلقہ سے آئیں بہنوں کی آنکھیں اس وقت چھلک گئیں جب وہ اپنے بھائی شیوراج سنگھ سے ملنے پہنچی تھیں۔ تقریب کے دوران کچھ ایسے جذباتی لمحے تھے جس میں خود شیوراج سنگھ چوہان کی اہلیہ سادھنا سنگھ بھی اپنے آنسو روک نہیں پائیں۔ بعد میں شیوراج سنگھ چوہان کو سبھی کو خاموش کرانا پڑا۔

Loading...